پاکستانی بیٹنگ لائن کا عرس،بابر کی سست ترین اننگز،پروٹیز کو معمولی سا ہدف

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستانی کپتان نے کیا سے کیا کردیا. ٹیم مشکل میں پھنس گئی ہے. جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں کامیاب ہدف کے تعاقب لے باوجود گرین کیپس نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا.اس سوال کا جواب تو میچ کے بعد تلاش کریں گے.

اس سے پہلے پاکستانی اننگ کا ذکر ہو. ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا .پاکستانی اننگ میں 2 تبدیلیاں ہوئیں. شرجیل خان کی واپسی ہوئی مگر ناکامی ہوئی. رضوان کیا فلاپ ہوئے کہ ٹیم مکمل ناکام ہوگئی. بابر اعظم کی کلاس دیکھ لیں کہ 50 بالز کھیل کر 50 ہی کرسکے.شرجیل 8 اور محمد حفیظ 32 کرسکے. حیدر اور حسن نے 12 اور 12 جبکہ فہیم نے5 کئے .پاکستانی ٹیم 9 وکٹ پر 140 کرسکی اور پروٹیز کو جیت کا راستہ دکهادیا. لنڈے نے 23 اور ولیمز نے 35 رنز دے کر 3،3 آئوٹ کئے.

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا.شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی.فخرزمان آئوٹ ہوگئے ہیں .حارث رئوف بھی باہر کردیئے گئے ہیں جبکہ محمد حسنین کو کھلایا گیا ہے،فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں،ٹاس کے وقت ڈرامہ ہوا،میزبان نے پہلے جنوبی افریقا کے ٹاس جیتنے کا اعلان کردیا تھا لیکن بعد میں تصحیح کی کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ہے.

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسرے ٹی 20 میچ کے آغاز میں تھوڑی دیر ہی تھی کہ اوپنر فخرزمان ٹیم سے باہر ہوگئے ،فخرزمان نے خود کھیلنے سے انکار کیا ہے اور یا پھر کوئی اور وجہ ہوئی ہے ،پی سی بی نے اس حوالہ سے‌ خود ہی 4 سطری خبر بریک کی ہے کہ

فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ، دوسرا میچ کچھ دیر بعد جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔فخر زمان نے بائیں ٹانگ میں معمولی سی الرجی کی شکایت کی ہے.جس کی وجہ سے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معمولی سی الرجی ،شکایت بھی خود کی ہے ،مطلب پی سی بی کے ڈاکٹرز یا میڈیکل حکام کو علم نہیں ہوسکا کہ معاملہ کیا ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم میں دونوں تبدیلیاں نہایت ہی غیرمتوقع ہوئی لیکن دوپہر سے خبریں آنی شروع ہوگئی تھیں.جوہانسبرگ کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار بتائی گئی.پاکستان کو سیریزمیں پہلے ہی برتری مل چکی ہے جب کہ آج کے میچ میں 2اچھے ریکارڈز بننے کی توقع ہے،شرجیل خان طویل عرصہ کے بعد پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلے.