پاکستان پہلی بار سیریز بھی ہار گیا،سچن ٹنڈولکر کا خاص دن

کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ایسے واقعات ہیں جن کی یادیں انمٹ ہیں،اب اس بات کو ہی دیکھ لیں کہ 23 اپریل 2021 کو پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف تاریخ کا پہلا ٹی 20 میچ ہارگئی.یہ کوئی معمولی شکست نہیں ہے کیونکہ اس کے پیچھے بڑی کہانی ہے کہ ٹیم مسلسل قسمت کے بل بوتے پر جیتے جارہی تھی لیکن اب ہارگئی اور یہ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف پہلی ٹی 20 فتح تھی.

اب ماضی کے اوراق دیکھیں تو آج 24 اپریل کے دن قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز ہار گئی،یہ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ہے .2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران پاکستان کو حریف ٹیم نے پہلی بار ایک روزہ سیریزمیں کلین سویپ کردیا،یہی نہیں بلکہ ٹی 20 میچ میں بھی شکست دے دی.اس سے ایک اور بات بھی جڑی تھی کہ 2015 کے اس واقعہ سے ٹھیک 16 برس قبل بنگلہ دیش نے پہلی انٹر نیشنل ون ڈے کا میابی بھی پاکستان کوہراکر حاصل کی تھی،یہ اپ سیٹ 1999 ورلڈ کپ کے دوران ہوا تھا.

آج ہی کا دن بھارتی لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی پیدائش کا دن ہے ،وہ24 اپریل 1973کو پیدا ہوئے،ٹیسٹ،ون ڈے کرکٹ کے بےشمار ریکارڈز وااعزازات ان کے نام ہیں.گزشتہ دنوں وہ کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور پھر ہسپتال منتقل ہوئے اور پھر اپنے گھر بیھجے گئے،اس وقت وہ مکمل صحت یاب ہیں .دنیائے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے نام کی بڑی عزت ہے کیونکہ انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور سنچریز بنارکھی ہیں،پھر انہوں نے 24 سال کرکٹ کھیلی.16 برس کی عمر میں ڈیبیو کیا اور 40 سال کی عمر تک کھیلتے رہے.