ٹیسٹ کرکٹ میں میرے جیسے پلیئرز نہیں،عرب امارات کیا کیا کروائے گا،شعیب اختر کی کڑوی باتیں

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان سال میں 6سے 7 ٹیسٹ میچزکھیلتا ہے،دوسرے ممالک درجن سے زائد میچز کھیلتے ہیں تو پاکستان کی ٹیم اپنی کمزوریوں کو کیسے دیکھے،اعتراض ہوتا ہے کہ ٹیم سست کھیلتی ہے اور اتنے کم میچز میں وہ کیسے کھیلے.کیسے دیکھے کہ کیا غلطیاں چل رہی ہیں.پھر ان کو سیٹ کرے.

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف پاکستان نے خوب پھینٹا لگایا ہے.لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹیسٹ میچز پسند نہیں کرتے،بات درست ہے کیونکہ وسیم اکرم اور میرے جیسے،شین وارن،کرونئے جیسے کھلاڑی نہیں رہے ہیں.فرنچائز کرکٹ کی وجہ سے لوگ شاٹ کرکٹ پسند کرتے ہیں،میرے بس میں ہو تو ایک ٹیسٹ کے لئے ایک لاکھ ڈالرز رکھ دوں اور سال میں 12 میچزکروائوں.ڈومیسٹک کرکٹ کو اٹھائوں،اس میں پیسہ لگائوں .

دوسرا ٹیسٹ،زمبابوے پھر فالو آن کی طرف ،4وکٹیں اڑ گئیں

پاکستان کم ٹیسٹ کی وجہ سے سلو کھیلتا ہے،میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ وہ سال کے 15 میچزکھیلے،عابد علی کو مبارک ہو کہ انہوں نے ڈبل سنچری کی.نعمان نے اچھی کرکٹ کھیلی.پاکستان نے 500 سے زائد اسکور کردیا،زمبابوے کا شکریہ کیونکہ انہوں نے اچھی پریکٹس کروادی ہے.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ دبئی والے منہ کھول کر بیٹھے ہیں کہ پی ایس ایل بھی کروادیں گے،آئی پی ایل بھی کروادیں گے اور ٹی 20 ورلڈ کپ بھی وہ کروادیں گے.3 گرائونڈز لے کر کیا کیا کروائیں گے،کروادیں ،میں عرب امارات سے خوش ہی ہوں گا لیکن یہ سب پیسہ کمانے کے لئے ہے.کوروناکی وجہ سے دیکھنا ہوگا کہ پی ایس ایل ہوتی ہے یا نہیں.

فرنچائز کرکٹ جب نہیں ہورہی ہے ،بھارت میں تباہی مچ گئی ہے،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ دنیا مر ررہی ہے اور ہم کھیل کود میں لگے رہیں،ایسا نہیں ہوسکتا.2 ٹیموں کے لئے بائیو سیکیور ببل بناناآسان ہے،اب موقع ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کو اٹھایا جائے اور لیگز کو تھوڑا چھوڑ دیا جائے کیونکہ بائیو سیکیور ببل میں 2 ٹیمیں انٹر نیشنل سیریز کھیل سکتی ہیں.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ تابش کو مبارک ہو کہ انہوں نے وکٹ لی،پاکستان نے اچھا کھیلا ،سلو ضرور کھیلے مگر ٹیم و اسکواڈ سیٹ کرلیں،ہمارے پاس اسپنر اور تیسرا فاسٹ بائولر ہونا چاہئے.پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 8وکٹ پر 510 رنز پر اننگ ختم کی اور زمبابوے کے 4 کھلاڑی 52 پر آئوٹ کردیئے ہیں.شعیب کہتے ہیں کہ پاکستان فالو آن کرکے پھر آئوٹ کرے،دوسری اننگ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے اور کوشش کرے کہ میچ کل تیسرے دن ختم کردے.