آئی پی ایل سے مسترد کیوی بیٹسمین کا لاٹھی چارج، کینگروز ہارگئے

عمران عثمانی
Image By Twitter
آئی پی ایل سے مسترد ہونے والے کیوی پلیئر نے سارا غصہ کینگروز پر نکال دیا.محض 50 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت میں ہونے کے باوجود آئی پی ایل فرنچائزز نے ڈیوون کونوے کو مسترد کردیا تھا. انہوں نے آج اپنے بازو کھول دیئے.
آسٹریلیا کی خوش فہمی ہوا ہوگئی. نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں باقر کامیابی اپنے نام کر لی ہے. کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کونوے کے لاٹھی چارج کے بعد ٹم سودهی نے مہمان بیٹسمینوں کے قدم اکھاڑ دیئے. 5 میچز کی سیریز میں کیویز نے برتری لے لی ہے. پیر کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز تباہ کن تھا. بظاہر ایرون فنچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست لگا جب 3 کھلاڑی 19 پر پویلین لوٹ گئے. بڑی وکٹ مارٹن گپٹل کی تھی جو صفر کا شکار ہوئے لیکن ڈیوون کونوے نے پہلے ہلکی پھلکی موسیقی اور بعد میں جارحانہ لاٹھی چارج کرکے مہمان ٹیم کو بے بس کردیا. انہوں نے59 بالز پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 99 ناقابل شکست رنز بنائے. کیویز مقررہ اوور ز میں 5 وکٹ پر 184 رنز بناگئے. ڈینیل سامز اور جائے رچرڈسن نے 2،2 آئوٹ کئے.
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 19 پر 4 وکٹ کھونے کے بعد واپسی نہ کرسکا پوری ٹیم 18 ویں اوور میں131 پر ڈھیر ہوگئی. مچل مارش 45 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے. نیوزی لینڈ نے 53 رنز سے میچ جیت لیا. ایش سودهی نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں