نیوزی لینڈ کے پاکستان میں چھپر پھاڑمیچز کافیصلہ ہوچکا،کرک سین کی 19روزہ پرانی خبرکی تصدیق
کرک سین خصوصی رپورٹ
یہ 27 جون 2021 کی بات ہے ،کرک سین نے اپنے پڑھنے والوں کو ایک بریکنگ نیوز دی تھی،خبر کے عنوان میں ہی بریکنگ خبر کا ذکر تھا،خوش قسمتی سے اس روز سمیت آج 15 جولائی تک اسے کسی نے قابل اعتماد نہیں جانا لیکن کرک سین اپنے قارئین کو بڑے فخر سے یہ اطلاع فراہم کر رہا ہے کہ اب پی سی بی ایوانوں سمیت متعدد مقامات سے ایسی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان میں 3 کی بجائے 5 ٹی 20میچز کھیلنے کی پیشکش کی جاچکی ہے.یہ انداز بھی نرالا ہے،الفاظ کا یہ چنائو کہ پاکستان نے پیشکش کردی،بڑا ہی عجب ہے،اس وقت اس لئے بھی ڈرامائی لگ رہا ہے کہ ہم 19 روز قبل اس حوالہ سے تفصیلی خبر دے چکے ہیں.
کرک سین کی 27 جون کی خبر کا خلاصہ
کرک سین نے 27جون 2021 کو یہ لکھا تھا کہ کہاں کیوی ٹیم پاکستان کے دورے سے گھبراتی تھی،کہاں اس کے کھلاڑی یہاں آنے کو تیار نہیں تھے اور کہاں سکیورٹی کے نام پر کیوی بورڈ بات نہیں سنتا تھا،کہاں 3 ٹی 20میچزکے لئے منتیں جاری تھیں اور اب کہاں یہ خوش قسمت وقت بھی آن پہنچا ہے کہ پاکستان پر میچزکی بارش ہوگئی ہے.نیوزی لینڈ نے پاکستان میں ایک نہیں،2 نہیں بلکہ ایک ساتھ 5 میچز بڑھادیئے ہیں اور اب کیوی ٹیم 3کی بجائے 8 میچزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی،یہ 8 میچز کیسے ہونگے،اس کی تفصیل بھی لکھی تھی کہ ٹی 20 میچزکی تعداد کو 3 سے بڑھاکر 5 کیا گیا ہے اور ساتھ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی رکھ لی گئی ہے،چنانچہ کیوی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوتی ہوئی ستمبر کے آخری عشرے میں پاکستان آئے گی اور 18 سے 20 روزہ ونڈو میں یہ میچز کھیلے جائیں گے.کرک سین نے یہ بھی لکھا تھا کہ پی سی بی نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے.
کرک سین کی 27 جون 2021 کی اس خبر کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں.
نیوزی لینڈکی پاکستان پر انعامات کی بارش،3 کی بجائے8میچز،پاکستانی میدان آباد،بریکنگ نیوز
جمعرات 15جولائی کو قومی میڈیا میں یہ خبریں چلی ہیں کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچزکی تعداد بڑھانے کی پیشکش کردی ہے.
اصل میں معاملہ کیا ہے
ایک جانب ہم یہ کنفرم کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ہوچکا ہے،5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے ساتھ 3 ایک روزہ میچز دورے کا حصہ ہونگے،اس بات کو 20 دن ہونے والے ہیں،ایسے میں پی سی بی ذرائع سے ایسی مبہم خبریں چلانے کا مقصد کیا ہے،کمال یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے اگلے 12 ماہ کے شیڈول کا جواعلان چند روز قبل کیا ہے،اس میں بھی اس بات کا اجمالی ذکر موجود ہے تو پھر پی سی بی آج ادھوری خبر کیوں چلوارہا ہے کہ 3کی بجائے 5 ٹی 20 میچزکی تجویز اور ساتھ میں ایک روزہ میچزکی سیریز کا ذکر کیوں گول ہے.اس میں یقینی طور پر کچھ چیزیں ہیں جن کی جانب کرک سین نے اس خبر کے چند دن بعد اشارہ کیا تھا کہ پاکستان کی ستمبرمیں افغانستان کے خلاف شیڈول ایک روزہ میچزکی سیریز مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ یو اے ای میں اس دوران آئی پی ایل ہوگا اور پاکستان کا ہوم سیزن بھی نیوزی لینڈ و انگلینڈ کے میچزکی وجہ سے ٹائٹ ہوگیا ہے،چنانچہ پی سی بی ان سارے معاملات کو تھوڑا طریقہ سے ہی ڈیل کرنا چاہے گا کہ تجویز کیا دی اور نتیجہ کیا آگیا یا خواہش کیا ہوگئی.
نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالہ سے ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ کیوی بورڈ نے پاکستان کے دورے کی آفیشل تصدیق کردی ہے ،یہ بھی کہا تھا کہ کئی اسٹارز نہیں آئیں گے کیونکہ وہ آئی پی ایل کھیلنے جائیں گے،بعد میں کیوی بورڈ نے بھی اعلان کردیا تھا کہ انہوں نے اپنے پلیئرز کو آئی پی ایل کی اجازت دے دی تھی.اہم سوال یہ ہے کہ پی سی بی اب یہ اعلان کب کرے گا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی تجویز قبول کرلی ہے،3کی بجائے 5 ٹی 20میچز ہونگے اور ساتھ میں ایک روزہ سیریز بھی ہوگی.ایک روزہ سیریز کو اس لئے اب رکھا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا جو اصل دورہ کرنا ہے،وہ اگلے سال کے آخر میں شیڈول ہے،ایک روزہ سیریز بھی تب ہی ہونی تھی لیکن شارٹ ونڈو اور سیکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر اس دورے کی ایک سیریز اس سال کی جانب منتقل کرنے کا پلان ہے تاکہ اگلے سال سکون سے ٹیسٹ سیریز کھیلی جاسکے.
ٹی 20 سیریز کہاں ہوگی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جب پاکستان میں کھیلیں گی تو 2003کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب کیوی ٹیم پاکستان میں کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی،اب جب کہ 5 ٹی 20میچز ہونے ہیں تو اس کے لئے ایک ہی مقام تھوڑا مشکل ہوگا،دیکھنا ہوگا کہ پی سی بی لاہور اور کراچی سے باہر نکلتا ہے یا نہیں،اصولی طور پر ایک مقام پر 3 ایک روزہ میچز اور 1 ٹی 20 میچ ہوگا جبکہ دوسرے مقام پر 4 ٹی 20میچز ہوسکتے ہیں،یہ بھی ممکن ہے کہ ایک سیریز ایک اور دوسری سیریز دوسرے مقام پر ہو.پی سی بی نے بظاہر یہ اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کو میچزکی تعداد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سچ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کو میچز کی تاریخوں ومقامات کی تفصیلات بھی جاری کی جاچکی ہیں.کیوی بورڈ کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی اسکا جلد اعلان کرے گا.
تازہ ترین بحثکا خلاصہ
آج کی تازہ ترین بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں 3 نہیں 5 ٹی 20میچز کی قریب پہلے ہی تصدیق کی ہوئی ہے اورساتھ میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز بھی رکھ لی ہے جو آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی،اسی طرح 5 ٹی 20میچز ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاری کا حصہ ہونگے تو پی سی بی ذرائع سے یہ کہنا کہ پاکستان نے 3کی بجائے 5میچزکی تجویز دے دی،عجب ہے ،تجویز تب مانتے کہ جب کیوی بورڈ نے اپنے اگلے 12 ماہ کے کلینڈر میں اس بات کو مخفی رکھا ہوتا،اگر تو یہ دعوے پی سی بی کی جانب سے کئے گئے ہیں تو حیران کن ہیں اور اگر یہ کسی کے اپنے ہیں تو نامکمل اور تھوڑے مزاحیہ ہیں.پاکستان نے نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ سے بھی ہوم سیریز میں 3 ٹی 20 میچزکھیلنے ہیں جو ورلڈ ٹی 20 سے چند دن قبل ہونگے.
I’ve been surfing on-line greater than 3 hours today, but I by
no means found any fascinating article like yours.
It is beautiful worth enough for me. In my view, if all website owners and bloggers made good content material as you did, the internet might be much more helpful than ever before.