نیوزی لینڈکی پاکستان پر انعامات کی بارش،3 کی بجائے8میچز،پاکستانی میدان آباد،بریکنگ نیوز

0 299

پاکستانی کرکٹ،کرکٹ فینز اور ملکی اداروں،حکومت اور غیر ممالک کے لئے پاکستان کے حوالہ سے بہت بڑا فیصلہ ہوگیا ہے.پاکستان میں انٹر نیشنل نیوزی لینڈکی پاکستان, کرکٹ کی بحالی کا بڑا جمپ لگ گیا ہے.کرکٹ کی دنیا کی ٹاپ رینک ٹیم نے پاکستانی سر زمین پر 3 نہیں بلکہ 3 گنا میچز کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے باقا عدہ تصدیق کردی ہے کہ ان کی ٹیم اس سال پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنے جارہی ہے.
پی سی بی کا پرانا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اس سال ستمبر اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں 3،3 ٹی 20 میچزکی سیریز کے لئے پاکستان آئیں گی،یہ دورے اکتوبر،نومبر میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کا حصہ ہونگے لیکن اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستانی فینز،عوام کے لئے دل کھول دیا ہے اور ایسا فیصلہ کیا ہے کہ جس سے اگلی پچھلی تمام کسر نکل گئی ہے،یہی نہیں میچزکی تعداد کو 3 نہیں 3گنا کردیا ہے اور ساتھ میں سکیورٹی کے حوالہ سے ایسا اعلان کیا ہے کہ تمام غیر ملکی ٹیموں کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہوگا.کرک سین آپ اور اس خبر کی تفصیلات میں زیادہ دیر حائل نہیں ہوگا،صرف اتنا کہے گا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستانی کرکٹ کی میزبانی کو سپر جمپ لگا دیا ہے اور ایسا خوش کن شیڈول ترتیب دیا ہے کہ پڑھنے والے خوشی سے جھوم اٹھیں گے.

کرکٹ کلینڈر کو حتمی شکل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے اگلے ایک سال کے کرکٹ کلینڈر کو حتمی شکل دے دی ہے،اس میں اس کے متعدد ٹیسٹ میچز،محدود اوورز کی سیریز اور اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی 20 کاپلان بھی شامل ہے.کرک سین تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں 3 ٹی 20 میچزکی بجائے 8 بڑے میچز رکھنے کا اعلان کردیا ہے.یہ اتنی بڑی بات ہے کہ تمام ملکی ادارے اس پر مبارکباد کے مستحق ہونگے کیونکہ کیوی ٹیم آسٹریلیا کی طرح دنیا کی ان پہلی ٹیموں میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کے دورے سے انکار کیا تھا،آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا،اس کے بعد اس نے پاکستان کی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی تھیں.آسٹریلیا نے تو اس سے بھی قبل پاکستان کے سفر سے آنکھیں بند کی تھیں،انگلینڈ 2005 میں آخری بار پاکستان آیا تھا جبکہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کے بعد سب کچھ بند ہوگیا تھا جو گزشتہ 2 سالوں سے آہستہ آہستہ کھلا ہے .بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں محدود پیمانے پر دورے کرکے دنیا کو پیغام دے گئی تھیں ،پھر اس سال کے شروع میں پروٹیز نے پاکستانی سر زمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریزکھیلی اور پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام جاری کردیا لیکن پاکستانی بورڈ،قوم اور ادارے بڑی ٹیموں جیسا کہ انگلینڈ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی آمد کے حوالہ سے بے چین تھے ،جب تک یہ ٹیمیں نہیں آجاتیں،اس وقت تک دنیا کو پاکستان کے حوالہ سے مکمل پیغام جاری نہیں ہوسکتا.
انگلینڈ اورنیوزی لینڈ پر محنت
اس کے لئے پی سی بی نے گزشتہ سال کے آخرمیں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ پر محنت کی،دونوں نے ٹی 20 کی محدود سیریز کے دوروں کی حامی بھرلی تھی لیکن اسے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا تھا،پھر پی سی بی انگلینڈ سیریز کو سال کے شروع میں فروری میں کروانا چاہتا تھا لیکن مصروفیات کے پیش نظر اسے اکتوبر تک ملتوی کیا گیا ،اس طرح ہوم کرکٹ کی مکمل میزبانی کے جشن کا انتظار طویل ہوگیا جو اب بھی جاری ہے.ایسے میں کہ جب پاکستان نے اپنی نامکمل پی ایس ایل حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہے اور ساتھ میں ٹیم فوری طور پر انگلینڈ بھی روانہ ہوگئی ہے،ایسے میں پاکستان میں گرمی،خالی میدانوں کی آباد کاری کی بات کرنا کچھ عجب سا ہوتا لیکن ایسی کڑاکے کی گرمی اور پاکستانی ٹیم کے بیرون ملک ہونے کے وقت نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا ہے.اس نے پاکستان میں 3 ٹی 20 کی بجائے 5 ٹی 20میچزکر دیئے ہیں اور یہی نہیں بلکہ اس میں ایک اچھا تاثر دیا ہے اور 3 ایک روزہ میچزکی سیریز بھی کھیلنے کا اعلان کردیا ہے.اس سے قبل صرف 3 ٹی 20میچز شیڈول تھے.
پاکستان میں میچز
پاکستان میں اب نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز اور 3 ایک روزہ میچز ہونگے اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی 20میچزکی سیریز ہوگی.نیوزی لینڈ کرکٹٹیم غیر ملکی دورے کا آغاز ستمبر میں بنگلہ دیش کے دورے سے کرے گی جہاں 5 ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے، ستمبر اکتوبر ہی میں پاکستان کے دورے میں 5 ٹی 20 میچز اور 3 ون‌ڈے میچز کھیلے گی.کیوی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں.نومبر،دسمبر میں بھارت میں 2 ٹیسٹ میچز ہونگے،اس کے بعد دسمبر ،جنوری میں بنگلہ دیش سے 2 ٹیسٹ میچز،فروری مارچ میں جنوبی افریقا سے 2 ٹیسٹ میچز اور مئی جون 2022 میں انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے. نیوزی لینڈکی پاکستان
پاکستان اب ماضی کا پاکستان نہیں
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اب ماضی کا پاکستان نہیں رہا،دونوں ممالک کی‌ھکومتیں بڑے قریب سے رابطہ میں ہیں،ملکی سکیورٹی اداروں میں بھی مسلسل رابطہ ہے،میں یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں سکیورٹی معاملات انتہائی اعلیٰ سطح کے ہیں ،ہماری ٹیم اس سال پاکستان کا دورہ کرے گی اوروہاں دونوں فارمیٹ کے میچز کھیلے گی.پاکستان نے کرکٹ کے حوالہ سے بہت تاریک دور دیکھا ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم وہاں‌جاکر اپنا کردار ادا کریں. نیوزی لینڈکی پاکستان
ممکنہ تصویر
نیوزی لینڈ ٹیم اس دورےکے بعد ورلڈ ٹی 20 کھیلے گی جو کہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا.پاکستان کے حوالہ سے جہاں اتنی بڑی خبر ہے،وہاں ایک افسوسناک بات یہ ہوئی ہے کہ کیوی بورڈ نے اپنے بڑے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے،بھارت نے نامکمل لیگ ستمبر،اکتوبر میں کروانے کا اعلان کر رکھا ہے ،اس طرح کیوی کپتان کین ولیمسن سمیت کئی بڑے نام بھارت کی آئی پی ایل میں مصروف ہونگے اور پاکستان کا دورہ نہیں‌کریں گے.نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کرےگا،اس کے خلاف ہوم گرائونڈ میں 3 ٹی 20 میچز ہونگے،اس طرح کیوی ٹیم 18 اور انگلش ٹیم 16 برسوں بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں ہونگی،یہ دیکھنے والوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہوگا.پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نیوزی لینڈ کے خلاف میچزکی تعداد 3 کی بجائے 8 ہونے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے،حتمی شیڈول کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرےگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.