نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کاپہلا ٹی 20آج،وقت،موسم،ٹیموں اورمقابلے کی تفصیلات

عمران عثمانی
Image By cricket.com.au
دنیائے کرکٹ کی 2 ٹاپ کوالٹی ٹیمیں آج ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیل رہی ہے،ہاگلے اوول کرائسٹ چرچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز آج 22 فروری سے ہورہا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہے،ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ پریکٹس کی کوشش میں ہے،آسٹریلیا کی ٹیم کو نیوزی لینڈ پہنچے کئی روز ہوگئے ہیں،قرنطینہ و ضروری ٹریننگ بھی کر لی گئی ہے۔میزبان ٹیم فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ مہمان ٹیم میں بہت تبدیلیا ں ہیں،بھارت کے خلاف آخری ٹ20 میچ کھیلنے والی آسٹریلین ٹیم میں 7تبدیلیاں ہونگی اور یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔دونوں ممالک کے 9 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کا غلبہ ہے،اس نے2-7 سے لیڈ لی ہوئی ہے۔ایرون فنچ اور کین ولیمسن بھر پور طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔یہ ایک بہت بڑی سیریز ہے ،دونوں ممالک 5میچز میں مقابلہ کریں گے اور لمبا شو چلے گا،کینگروز آئی سی سی ٹی 20رینکنگ میں انگلینڈ کے بعد دوسرے اور کیویز چھٹے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن لینے کے لئے تمام 5میچز جیتنے ہونگے جبکہ کیوی ٹیم 3میچ جیت کر جنوبی افریقا کی جگہ 5ویں نمبر پر آجائے گی اور اگر اس نے سارے میچ جیت بھی لیئے تو پاکستان کی چوتھی پوزیشن کو اگر چہ کوئی خطرہ نہیں رہے گا لیکن وہ اس کی ریٹنگ کے قریب تر پہنچ جائے گی۔
کرائسٹ چرچ کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی اور 180سے 195کے درمیان اسکور بننے کی امید ہے،موسم میچ کے لئے سازگار ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 11بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24فروری سے احمد آباد میں شرو ع ہوگا،یہ میچ پنک بال ٹیسٹ ہوگا جو ڈے نائٹ ہوگا،اس پر پوری کرکٹ برادری کی نگاہیں مرکوز ہیں،یہاں سے واضح ہوگا کہ فائنل کے لئے کس ٹیم نے جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں