پی ایس ایل 6 کا نیا شیڈول،کورونا ٹیسٹ،ابو ظہبی روانگی کی تفصیلات ،کرک سین خبر سچ ثابت

پاکستان سپر لیگ 6کے حوالہ سے کرک سین نے گزشتہ رات خبر بریک کی تھی کہ اس کے باقی ماندہ میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے گرین سگنل بھی مل گیا ہے،اس کی تصدیق اتوار کو اس وقت ہوگئی ہے جب پی ایس ایل قافلے کی تیاری وروانگی کا حتمی شیڈول سامنے آگیا ہے،یہی نہیں بلکہ پی ایس ایل 6 کے نئے شیڈول کی تیاری بھی کرلی گئی ہے.

عید کی سب سے بڑی خبر،پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا فیصلہ ہوگیا،بریکنگ نیوز

کرک سین اپنے پڑھنے والوں کو ایک بار پھر پہلے آگاہ کر رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز 3یا 4جون سے ابو ظہبی میں شروع ہونگے،اس کے لئے یو اے ای حکومت اور پی سی بی کی جانب سے آفیشل اعلان کل پیر کو متوقع ہے.رپورٹ کے مطابق پی سی بی حکام کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور کھلاڑیوں کے ابو ظہبی جانے کا شیڈول بھی تیار ہوگیا ہے لیکن اس سے قبل ویکسین اور پلیئرز واسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے حوالہ سے بھی ضروری تیار ی کرلی گئی ہے.

اطلاعات کے مطابق تمام 6 فرنچائزز پلیئرز و اسپورٹنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ 2روز میں ہونگے جو 18 مئی سے شروع ہونگے اور 19 مئی کو ختم ہونگے،ٹیمیں 2 چارٹرڈ فلائٹس سے ابو ظہبی کے لئے 22مئی کو اڑان بھریں گی.کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں کراچی جبکہ پشاور،لاہور،ملتان اوراسلام آباد کی ٹیمیں لاہور سے ابو ظہبی جائیں گی.

22مئی کو تمام ٹیمیں 2 چارٹرڈ فلائٹس سے ابوظہبی روانہ ہونگی.فلائٹس کراچی اور لاہور سے اڑیں گی.تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 2دن کے لئے ہونگےجو 18 اور 19مئی کو ہونگے.ابوظہبی میں 10 کی بجائے 7روزہ قرنطینہ ہوگا.یہی نہیں بلکہ تمام پلیئرز کو ویکسین بھی کروانی پڑے گی.

پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز کراچی میں شیڈول تھے جو کوروناکی وجہ سے اب عرب امارات میں ہونگے،غیر ملکی پلیئرزکو بھی نئے پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے حالات قدرے بہتر ہیں لیکن فلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری کے تناظر میں اگر اسرائیل نے ظلم وستم کا سلسلہ جاری رکھا تو پی سی بی،پاکستان کرکٹ،فرنچائز اور قومی پلیئرز پر تنقید بڑھ سکتی ہے.