ورلڈ کپ 2023 کے لئے نئی جنگ جاری،کس کا ٹکٹ،کون کب چیمپئن بنا

0 339

عمران عثمانی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2023 ورلڈ کپ کے لئے جو روڈ میپ سیٹ کیا ہے،وہ خاصا مشکل ہے،اب ون ڈے رینکنگ اہم نہیں رہے گی بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی طرح ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس اہمیت اختیار کرگئے ہیں،جس کا آغاز گزشتہ سال سے ہوگیا ہے،یہ لیگ 2022 تک چلے گی،اس کی ٹاپ 8ٹیمیں میزبان سمیت بھارت کا راستہ لیں گی،باقی ٹیسٹ ٹیموں کو کوالیفائر ایونٹ کھیلنا پڑے گا .وہاں سے 2 ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلیں گی.
براہ راست کوالیفائی
اس سے قبل رینکنگ کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست جایا کرتی تھیں.2023ورلڈ کپ میں انگلینڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ کیوی ٹیم گزشتہ رنر اپ کے طور پر اس بار چیمپئن کی کوشش کرے گی.ایشیا کی وکٹیں پاک،بھارت ٹیموں کے لئے مفید ہوتی ہیں،اس لئے باہر کی ٹیم کا جیتنا مشکل امر ہوگا.پاکستان ٹیم کو پہلے مرحلے میں تو ورلڈ کپ سپر لیگ میں اپنی پوزیشن اچھی کرنی ہوگی تاکہ براہ راست کوالیفائی کیا جاسکے.
عالمی کرکٹ میں اب تک 12 ورلڈ کپ
عالمی کرکٹ میں اب تک 12 ورلڈ کپ کھیلے جاچکے ہیں،اگلا ورلڈ کپ 2023 میں بھارت میں کھیلا جائے گا.تمام ورلڈ کپ کھیلنے والے انگلینڈ نے 5 مرتبہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔27برس بعد فائنل کھیلنے والے انگلینڈ نے 2019 میں ٹرافی اٹھاہی لی. بھارت نے 1983 کا ورلڈکپ جیتا اور 2011میں کرکٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے بعد اسے ویسٹ انڈیز کے ہمراہ مشترکہ طور پر 2 مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے جو کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے۔بھارت اتفاق سے اگلے ورلڈ کپ 2023 کا میزبان بھی ہے۔ جنوبی افریقا ٹیم کبھی بھی ورلڈ چیمپئن نہیں بن سکی۔نیوزی لینڈ آج تک ورلڈ چیمپئن کے ٹائٹل سے محروم ہے۔
پاکستان پھر کبھی نہ جیت سکا
1992 کا عالمی چیمپئن پاکستان پھر کبھی نہ جیت سکا ۔ دفاعی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا 5 ورلڈ کپ جیتنے والا واحد ملک ہے . سری لنکا کی ٹیم 1996 کی چیمپئن ہے ،وہ بھی پھر نہیں جیت سکی. بنگلہ دیشی ٹیم نے چونکا دینے والی کارکردگی پیش کی ہے،بڑے اپ سیٹ کرنے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل نہ ہوا ۔دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن، 3 مرتبہ کی فائنلسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیم 1983کے بعد پھر کبھی نہیں جیت سکی.
پہلے ورلڈ کپ 1975 سے لے کر 2019 تک ہونے والے 12 میگا ایونٹس کی اجمالی تفصیل
1975 ،پہلا ورلڈ کپ ،انگلینڈ…،فائنل ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز 17 رنز سے جیت گیا
دوسرا ورلڈ کپ 1979،انگلینڈ،…فائنل ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز 92 رنز سے جیتا.
تیسرا ورلڈ کپ ،1983.انگلینڈ،…لندن،فائنل،بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز،بھارت 43 رنز سے جیتا.
چوتھا ورلڈ کپ 1987،پاکستان؍بھارت ….کولکتہ،فائنل،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ .آسٹریلیا 7 رنز سے جیتا
پانچواں ورلڈ کپ 1992.آسٹریلیا؍نیوزی لینڈ…فائنل، میلبورن. پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان 22 رنز سے جیتا
چھٹا ورلڈ کپ 1996،پاکستان؍بھارت؍سری لنکا …فائنل،لاہور،سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا،سری لنکا 7 وکٹ سے جیتا
ساتواں ورلڈ کپ 1999،انگلینڈ،،،فائنل،لندن،آسٹریلیابمقابلہ پاکستان،آسٹریلیا 8وکٹ سے جیتا
آٹھواں ورلڈ کپ 2003 ،جنوبی افریقا،جوہانسبرگ،فائنل،آسٹریلیا بمقابلہ بھارت،آسٹریلیا 125رنز سے جیتا
نواں ورلڈ کپ 2007،ویسٹ انڈیز،فائنل ،برج ٹاؤن،آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا.آسٹریلیا 53 رنز سے جیتا
دسواں ورلڈ کپ 2011،بھارت؍سری /لنکابنگلہ دیش،فائنل، ممبئی، بھارت بمقابلہ سری لنکا،بھارت 6 وکٹ سے جیتا
11واں ورلڈ کپ 2015… آسٹریلیا ؍ نیوزی لینڈ ،فائنل،میلبورن ،آسٹریلیابمقابلہ نیوزی لینڈ،،آسٹریلیا 7 وکٹوں سے جیتا
12واں ورلڈ کپ 2019،،،انگلینڈ،فائنل،..لارڈز،،،انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ،انگلینڈ سپر اوورٹائی ہونے پر زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر چیمپئن بن گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.