جنوبی افریقا وزمبابوےکےلئےقومی اسکواڈز کی رونمائی،کس کی ہوئی شنوائی،کس کی رسوائی ،مکمل تفصیل ،بریکنگ نیوز

پاکستان سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے.چیف سلیکٹر وسیم خان نے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکواڈز کا انتخاب ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے.وسیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف ہم جیتے،چیف سلیکٹر کے طور پر مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ہم جیتے،موجودہ اسکواڈز کے لئے کوچز،کپتان کی رائے بھی لی ہے،ورلڈ کپ بھی سامنے ہے،اس ٹور کے بعد ہم اپنے ورلڈ ٹی 20 پولز کو فائنل کرلیں گے.یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے فارغ کردیا گیا ہے.
قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈز 18، 18 ، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے .
شاداب خان اور محمد حفیظ کے ساتھ شرجیل خان قومی ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں. صوابی کے ارشد اقبال پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 اسکواڈ ، شمالی وزیرستان کے محمد وسیم جونیئر قومی ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بن گئے،لاڑکانہ کے شاہنواز دھانی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بناگئے ہیں.قومی اسکواڈکاتربیتی کیمپ 19 مارچ سے لاہور میں لگایا جائے گا، وائیٹ بال اسکواڈ26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگا، ٹیسٹ اسکواڈ 12 اپریل کو بلائیو روانہ ہوگا.

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں شرجیل کی انٹری ہوئی ہے،خوشدل شاہ،عماد ،ظفر گوہر اور زاہد محمود کو نکال دیا گیا ہے.
آصف علی،بابر اعظم،دانش عزیز،حیدر علی،شاداب خان،شرجیل خان،محمد حفیظ،محمد نواز،فہیم اشرف،وسیم جونیئر،سرفراز احمد،محمد رضوان،حسن علی،ارشد اقبال،حارث رئوف،محمد حسنین،،شاہین آفریدی ،عثمان قادر شامل ہیں.محمد حفیظ بھی ساتھ ہیں.حسین طلعت،خوشدل اور دیگر ڈراپ ہوگئے ہیں.عماد وسیم باہر کردیئے گئے ہیں.

ونڈےاسکواڈ.بابراعظم،امام،فخر،عبداللہ،حیدر،دانش عزیز ،سعود،فہیم،وسیم،شاداب،نواز،رضوان،سرفراز،شاہین،حارث،حسنین،حسن،شاہین اور عثمان قادر وغیرہ ہیں.

ٹیسٹ اسکواڈ.عابد علی،عبد اللہ ،بابر،عبداللہ شفیق،اظہر،فواد،سعود،محمد نواز،محمدرضوان،سرفراز،شاہین،حارث،تابش،حسن،شاہ نواز دھانی،زاہد محمود وغیرہ شامل ہیں.

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے دورے میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے اور اس کے فوری بعد ٹیم نے زمبابوے میں ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے.شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 4 ٹی 20میچز اور 3ایک روزہ میچز کھیلے گی اور زمبابوے میں 2 ٹیسٹ میچز ہونگے اور اس کے بعد 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے.

دورہ جنوبی افریقا میں شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا.اس کے بعد 4اپریل کو دوسرا ون ڈے میچ ہوگا.پاکستان اور جنوبی افریقا 7 اپریل کو تیسرا و آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے.اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ میں آمنے سامنے ہونگی.ایک روزہ سیریز تو ورلڈ کپ سپر لیگ کا سلسلہ ہوگی جب کہ 4 ٹی 20میچز اس سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کا حصہ ہیں اور یہ سیریز نہایت ہی اہم ترین ہے،اس سے پاکستان کی ٹی 20 رینکنگ بہتر یا بد تر ہوگی،اسی طرح میگا ایونٹ کے لئے فاتح ٹیم دھاک بٹھائے گی،پہلا میچ پریٹوریا اور آخری مقابلہ بھی پریٹوریا میں ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا.4میچز کی ٹی 20سیریز کے میچز10سے 16اپریل کے دوران ہونگے،ہر میچ میں ایک ایک دن کا وقفہ ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 10 کو پھر 12 کو اور پھر 14 اور پھر 16 اپریل کے میچز ہونگے.قومی ٹیم اس کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی.ٹی 20 سیریز کے 2میچز پریٹوریا اور آخری 2میچز جوہانسبرگ میں ہونگے.قومی کرکٹ ٹیم اس کے بعد زمبابوے میں 2 ٹیسٹ اور 3ٹی 20میچز کھیلے گی.