ملتان کا تو کوئٹہ سے بھی بڑا ہدف،اب بھی بعد والی ٹیم جیتے گی؟

عمران عثمانی
Image by Twitter
پی ایس ایل6 کا ایک اور بڑا اور اب تک کا ہیوی ویٹ ٹوٹل سیٹ ہوگیا.ملتان سلطانز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف 4وکٹ پر 193رنز بنالئے .اننگ کی خاص بات محمد رضوان کے 41 اور صہیب مقصود کے 36 رنز تھے لیکن اس سے بھی اہم بات جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ تھی .انہوں نے 84 رنز بنائے.
عمران،عرفان اور ثاقب نے ایک ایک وکٹ لی.
پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے روز کے میچ کا ٹاس پشاور زلمی نے جیت لیا ہے.اس نے ملتان سلطان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے.اس میچ میں دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ بعد میں بیٹنگ والی ٹیم جیت پاتی ہے یا نہیں.
دونوں سائیڈز اپنے اولین میچ میں ناکام گئی ہیں جبکہ آپس کے ریکارڈ میں سلطانز کا پلہ بھاری رہا ہے.
سلطانز نے آج کے میچ میں عثمان قادر کو اتارا ہے جبکہ عمران طاہر کو ابھی بھی موقع نہیں ملا.
کیا سلطانز پہلے کھیل کر جیت پائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں