محمد سراج پر سڈنی کے بعد گابا میں بھی حملہ،فینز نے خونی گرو کہدیا

برسبین(کرک سین رپورٹ)
Image By au.sports.yahoo
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد سراج کو ایک بار پھر نسل پرستی کا سامنا،اس بار گابا برسبین کے تماشائیوں نے ہدف بنالیا ہے۔گزشتہ ہفتہ سڈنی ٹیسٹ کے دوران انہیں ہدف بنایا گیا تھاتو انٹر نیشنل کرکٹ میں سخت ترین رد عمل آیا تھا اور آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے معافی مانگی تھی اور ساتھ ہی برسبین کی عوام کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال کریں۔
گابا ٹیسٹ،آسٹریلیاگر کر سنبھل گیا،پہلے دن سنچری،ایک اور زخمی،ریکارڈ تبدیلیاں
گابا میں پہلے ہی دن گابا کے تماشائیوں نے محمد سراج کی ایسی تیسی کردی اور انہیں نسل پرستانہ جملے سنائے گئے،انہیںخونی گرو کہا گیا ہے،ان کے ساتھ سندر بھی ہدف بنائے گئے ہیں۔
کرکٹرز نے امپائرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو شکایت کردی ہے کہ یہ رویہ اپنایا گیا ہے،تماشائیوں کے گروپ نے اونچی آواز میں جملے کسے ہیں جس کی ویڈیو اور فوٹیج بھی جاری ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں