پی ایس ایل میں محمد حفیظ کی بیک وقت ڈبل ففٹی،کرس گیل سےدلچسپ مکالمہ

عمران عثمانی
Image By Twitter
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے پی ایس ایل تاریخ میں اپنے میچز کی نصف سنچری ململ کرلی،ففٹی میچ میں ففٹی پلس اسکور کرکے وہ ناٹ آئوٹ گئے،انہوں نےدھواں دھار اننگ کھیلی اور صرف 33بالز پر 73رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پی ایس ایل میں یہ انکا 50واں میچ تھا۔
سرفراز احمد فیلڈرز اور بائولرز پر برہم، عثمان شنواری کو کیا کچھ کہا،جانیئے
حفیظ لیگ کے آغاز سے قبل 48میچز میں 1002رنزکے ساتھ ٹاپ10کے نمبر 8کھلاڑی تھے،انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں اعلیٰ بیٹنگ کی،یہ دوسرا میچ ان کا 50واں پی ایل ایل میچ تھا جس میں انہوں نے ففٹی پلس کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،یہ ان کی لیگ کیریئر کی7ویں ہاف سنچری تھی،ان کا ایک اور اعزاز بھی چل رہا ہے کہ وہ 50 میچزمیں کبھی بھی صفرپر آئوٹ نہیں ہوئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6کے تیسرے روز چوتھے اور اپنی ٹیم کے دوسرے میچ میں وہ بلا کے اعتماد کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیئے،انہوںنےوکٹ کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلے اور تیز ہاف سنچری بھی مکمل کی،انہوں نے بلند و بانگ 6چھکے مارے،انہوں نے اپنے 50ویں میچ کو کیریئرکا یادگار شو بنادیا ہے۔
مقدر اور قلندرز سے شکست،کوئٹہ کی مسلسل دوسری ناکامی،لاہورکی مسلسل دوسری جیت
فتح کے بعد کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل ان کے پاس آگئے اور ان کا بیٹ ہاتھ میں پکڑ لیا،حفیظ مسکراہٹ کے ساتھ انہیں دیکھ رہے تھے،کرس گیل نے ان کا بیٹ لیتے ہوئے پوچھا کہ اس میں کیا فٹ کر رکھا ہے،حفیظ نے برجستہ جواب دیاکہ بیٹ میں نہیں جوکچھ ہے،میرے ہاتھوں میں فٹ ہے،اس پر کرس گیل بھی مسکرا پڑے،انہوں نے شاندار اننگ کھیلنے پر حفیظ کو مبارکباد دی،179رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں یہ ایک قابل قد ر اور قابل تعریف اننگ تھی،یہی وجہ ہے کہ ساتھی کھلاڑی فخر زمان کے بنائے گئے 82رنز بھی اس کے تلے تب گئے اور پہلی اننگ میں کرس گیل کے لئے گئے 68اسکور بھی اب کوئی بڑی بات نہیں رہے۔40 سالہ حفیظ کی پی ایس ایل میچز کی ففٹی کے ساتھ ففٹی پلس اننگ نے بتادیا ہے کہ وہ تاحال ناٹ آئوٹ ہیں اور کھیلنے کے لئےبھر پور فارم میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں