محمد عباس، 24اوورز ، 25 رنز، 8وکٹیں،بائولنگ جاری،آئی پی ایل میں رائزرز کا سورج پھر غروب

ایک دن قبل انگلش کائونٹی کے میچ میں تباہی مچانے والے پاکستانی پیسر محمد عباس آج ہفتہ کو اپنی ٹیم کی امیدوں پر اس طرح پورا نہ اترسکے کہ جس کی توقع کی جارہی تھی،ان کی ٹیم ہمپشائر نے اپنی دوسری اننگ 290رنز4وکٹ پر ڈکلیئر کرکے مڈل سیکسس کو جیت کے لئے531رنزکا بڑا ہدف دیا.مڈل سیکسن نے جب دوسری اننگ شروع کی تو شروع میں عباس نے جمعہ والی کارکردگی دہرائی اور33کے مجموعہ تک 2وکٹیں اڑادیں جبکہ حریف ٹیم کے 3 کھلاڑی زمین بوس ہوگئے تھے لیکن اس کے بعد نک گوبنس اور روبی وائٹ نے ایک چھی شراکت قائم کرکے عباس کا سحر توڑ دیا اور دن کے اختتام تک اسکور 4وکٹ پر 208 تک پہنچادیا ہے.18اپریل کو کھیل کے چوتھے و آخر ی روز مڈل سیکس کو جیت کے لئے مزید323 اور ہمپشائر کو 6وکٹیں درکار ہیں،عباس اگرچہ مزید وکٹ نہ لے سکے لیکن انہوں نے پہلی اننگ کی بائولنگ 11اوورز 11 رنز6 وکٹ والی کفایتی گیند بازی کی،انہوں نے دوسری اننگ میں اب تک 13 اوورز کرلئے ہیں ،ان میں سے 8میڈن رہے اور صرف 14 رنز دے کر 2وکٹیں لیں،ان کی اب تک کی مجموعی بائولنگ کچھ یوں بنتی ہے کہ 24 اوورز 25 رنز اور 8وکٹیں،میچ ابھی جاری ہے،کم سے کم میچ میں 10 یا اس اسے زائد وکٹیں تو ہونی چاہئیں تاکہ وہ میچ وننگ چارٹ میں آجائیں.

دوسری جانب آئی پی ایل میں ہفتہ کو ایک اور لوسکورنگ شو ہوا.ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدر آباد کو 13رنز سے ہرادیا،ناکام ٹیم 150 رنزکے جواب میں 2بالز قبل 137 پر آئوٹ ہوگئی.چنائی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کے لئے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے نمایاں 40رنز کئے،کیرون پولارڈ نے 35کی اننگ کھیلی.

جواب میں 67رنزکے اچھے آغاز کے باوجود رائزرز کا سن غروب ہوگیا .جونی بیئرسٹو کے 43اور کپتان ڈیوڈ وارنر کے 36 پر آئوٹ ہونے کے بعد سب فارغ ہوگئے.ٹرینٹ بولٹ اور راہول چاہر نے 3،3 وکٹیں لیں.رائزرز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے،تاحال فتح کا سورج دیکھ نہیں سکے ہیں.