محمد حفیظ کی اہلیہ کا مثالی جشن،دھونی کو سزا،آئی پی ایل میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل،میچ فکسنگ کا اعتراف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے 100 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز مکمل ہونے پر مسرور ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر رات گئے 2 تصاویر شیئر کی ہیں،ایک کیک کے ساتھ حفیظ کی ایک مشہور تصویر لگائی جس میں وہ اپنی مونچھوں کو تائو دے رہے ہیں.نازیہ حفیظ نے لکھا ہے کہ محمد حفیظ کو 100 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزکی تکمیل پر بہت بہت مبارک ہو.سوشل میڈیا صارفین نے اس کو بہت پسند کیا ہے لیکن ایک مداح نے لکھا ہے کہ مونچھ کو تائو اس انداز میں دینا تکبر کی علامت ہے،باجی،آپ ہمارے بھائی کو کہیں کہ وہ ایسا نہ کیا کریں.

محمد حفیظ 100ویں ٹی 20میچ میں اگرچہ لمبی اننگ نہ کھیل سکے لیکن 13رنزکی اننگ میں شعیب ملک کا ریکارڈ توڑ گئے،پاکستان کے لئے زیادہ ٹی 20 اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے،پاکستان کی 100ویں جیت کے حوالہ سے اپنے 100ویں میچ کے نمبر کو ساتھ ملاگئے،ان کی اہلیہ کے اس انداز مسرت اور تصویر آرائی کو بہت تقویت مل رہی ہے.

آئی پی ایل 2021 کا تیسرا میچ آج 11اپریل کو 2 ایسی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے جن کی کمان کسی بھارتی پلیئر کے ہاتھ نہیں ہے،آج جو بھی ٹیم جیتے گی ،فاتح کپتان باہر کا ہوگا،اتفاق سے ٹیسٹ کرکٹ کے روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 2 معروف نام آمنے سامنے ہیں.کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کر رہے ہیں.سن رائزرز حیدر آباد کی کمان آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں میں ہے.اس طرح ایک اعتبار سے آئی پی ایل میں آج عملی طور پر آسٹریلیا اور انگلینڈ مقابل ہونگے.چنائی میں شیڈول یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا.

آئی پی ایل 2021 کے دوسرے ہی دن 12 لاکھ کا جرمانہ ہوگیا،چنائی سپر کنگز کی قیادت کرنے والے دھونی اپنی ٹیم کے 20اوورز مقررہ وقت میں مکمل کروانے میں ناکا رہے،یہ میچ اتوار کو کھیلا گیا تھا جس میں بھارتی دارلحکومت دہلی کیپیٹلز ٹیم کامیاب رہی تھی،چونکہ دھونی کا یہ پہلا میچ تھا اور پہلی خلاف ورزی تھی،اس لئے انہیں کم سے کم 12 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ ہوا ہے،اگلی مرتبہ ایسا کچھ ہوا تو جرمانہ ڈبل ہوجائے گا.

کرکٹ کی تاریخ کے بظاہر سب سے معتبر ،باوقار اور منفرد کپتان ہنسی کرونئے نے آج کے دن یعنی 11اپریل کو میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیا،2000کے اپریل کا ماہ تھا جب بھارتی دورے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات آئیں،کرونئے نے پہلے انکار کیا لیکن 11اپریل کو انہوں نے کرکٹ جنوبی افریقا بورڈ آفیشل کے سامنے اعتراف جرم کرلیا اور کہا کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں بھونچال آگیا.