قریب آگئے دیکھتے دیکھتے،مشن پاک بھارت کرکٹ بحالی،پہلی سیریز کا میزبان پاکستان،بگ بریکنگ نیوز

0 31

(کرک سین کے مشاہدے میں آیا ہے کہ متعدد ویب سائٹس ہماری خبریں کاپی کر رہی ہیں،ایسا بہت عرصے سے ہورہا ہے کہ کاپی شدہ خبریں ہیڈر اور متن کے ساتھ ہوبہو شائع کی جاتی ہیں ،کرک سین نے اس پر کبھی رد عمل نہیں دیا اور نہ دے گا،بعض ویب سائٹس کرک سین کی خبروں میں معمولی ردو بدل کرنے کا تکلف بھی کرلیتی ہیں۔کرکٹ کےکھیل کو پروموٹ کرنے کے جذبہ سے ہماری ٹیم دن،رات کام کر رہی ہے اور بھر پور محنت و عرق ریزی سے اپنی خبریں وآرٹیکل تیار کرتی ہے،اس لئے گزارش ہے کہ اگر کسی کو کرک سین کی خبریں اچھی لگتی ہیں تو وہ ان کو کرک سین ڈاٹ کام کے ریفرنس کے ساتھ شائع کرے ،ادارہ آپ کی محبتوں کو شکر گزار ہے۔)
Big Breaking News
پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی بات ہو تو ہر طرف ناں ہی میں سر گھوم جاتا ہےلیکن کرک سین یہاں آ پ کو سب سے پہلے اور سب سے آگے اہم ترین خبر بریک کرنے جارہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے،اگر یہ کہوں کہ اس بار واقعی ایسا ہی ہے تو
کچھ سر نہیں گھومیں گے بلکہ دماغ ہی گھوم جائیں گے۔
سنبھل کر،سنبھال کر اور یقین کے ساتھ یہ خبر پڑھ لیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے اور پہلی سیریز کہاں ہوگی؟
دائیں،بائیں نہیں ،ادھر اور ادھر نہیں ۔۔کسی نیوٹرل مقام پر نہیں بلکہ۔۔۔
کریڈٹ پر بڑی اور تاریخی خبریں
آگے بڑھنے سے قبل ہم یہ واضح کرتے چلیں کہ کرک سین کے کریڈٹ پر بڑی اور تاریخی خبریں موجود ہیں،وہ قارئین جو پہلے دن سے ہم سے جڑے ہیں تو انہیں یاد ہوگا کہ
اپریل ہی میں گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 ملتوی ہونے کی خبر اس وقت بریک کی تھی جب آئی سی سی معاملے کو لٹکارہا تھا.ایشیا کپ کے التوا،آئی پی ایل کے انعقاد اورا س کی شروعات کی تاریخ،پاکستان کا دورہ انگلینڈ،جیٹ طیارے سے لے کر انگلینڈ کے دورہ پاکستان ،نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سمیت متعدد خبریں ایسی ہیں جو کرک سین نے سب سے پہلے بریک کیں۔
باہمی کرکٹ سیریز بحال
کرک سین اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کو یہ خبر دے رہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے۔یہ بھی سچ ہے کہ دونوں ممالک اپنے کرکٹ کلینڈر فائنل کرچکےہیں اور آئی سی سی ایف ٹی پی میں بھی ایسا کچھ شامل نہیں ہے لیکن یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ دونوں ممالک کی کرکٹ کتنی اہم ہے،جب کھیلنے کا فیصلہ ہوجایا کرتا ہے تو پھر ونڈوز میں جگہ بھی بن جاتی ہے اور ایف ٹی پی میں بھی گنجائش نکل آتی ہے۔
انتہائی قریبی ذرائع
کرک سین کے انتہائی قریبی ذرائع کےمطابق سیاسی افق پرانٹر نیشنل سطح پر نقل وحرکت جاری ہے،اسی طرح بھارتی فارن آفس کی جانب سے معنی خیز باتیں اور بھارت کی سرکاری ایجنسی کے سابق چیف کی جانب سے پاک بھارت روابط کے مطالبے نہایت ہی اہم مطلب رکھتے ہیں.بات چیت کے متعدد مراحل آنا ابھی باقی ہیں ،ان میں بہت سے امور میں پیش رفت ہونی ہے اور ان ہی میں ایک کرکٹ بھی ہے۔کرکٹ کی دلچسپی اور اہمیت سے پوری دنیا آگاہ ہے اس لئے اس پر بھی پیش رفت ہونے جارہی ہے۔پاکستان اور بھارت اس سال کے آخر یا اگلے سال باہمی کرکٹ سیریز کھیلتے دکھائی دیں گے جس میں تینوں فارمیٹ شامل ہونگے۔  قریب آگئے دیکھتے دیکھتے،
روایتی حریفوں کے درمیان پہلی کرکٹ سیریز کہاں ہوگی؟
بہت کم لوگ جاتنے ہونگے کہ باہمی سیریز میں بھارت کا پاکستان کی ہوم سیریز کھیلنا باقی ہے ،اس لئے پہلی سیریز کا میزبان پاکستان ہوگا اور چونکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوگئی ہے،اس لئے پہلی ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہوگی۔پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز کب ہوسکتی ہے؟کرک سین کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی کرکٹ سیریز اگلے سال پاکستان میں ہوگی اور پھر اس کے اگلے سال پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کرنا ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن اس سال جولائی سے شروع ہوگا اور وہ 2023 تک رہے گا،اسی عرصے میں یہ سیریز کھیلی جائیں گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگی۔
پاکستان نے اس سال اکتوبر میں بھارت جانا ہے جہاں ورلڈ ٹی 20 شیڈول ہے،اس سے قبل یا اس موقع پر یہ شیڈول و اعلان سامنے آسکتا ہے۔
کوئی خام خیالی نہیں
پاکستان بھارت کی باہمی کرکٹ بحالی کوئی خام خیالی نہیں ہے.نہایت ذمہ دار ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ باقی معاملات چلتے رہیں گے لیکن دیگر معاملات کی فوری بحالی کی جائے.اس سلسلے میں کرکٹ کی بحالی سب سے بڑا مشن بن جائے گا .کیونکہ دونوں ممالک میں اس سے بڑھ کر کوئی اسپورٹس مشن نہیں ہوسکتا.  قریب آگئے دیکھتے دیکھتے،پاکستان نے بھارت میں آخری ٹیسٹ سیریز2007-08میں اور بھارت نے پاکستان میں آخری سیریز2005-06میں کھیلی تھی جبکہ پاکستان نے محدود اوورزکی باہمی سیریز کے لئے 2012-13کے سیزن میں بھارت کا دورہ کیا تھا ۔
موجودہ حالات میں باہمی سیریز کی بات ہی ناممکن ساخواب ہے لیکن کرک سین آپ کو یقین کے ساتھ یہ خبر دے رہا ہے کہ بہتری کے لئے کاوشیں شروع ہوچکی ہیں اور متعدد پلان میں یہ ایک بڑا پلان بھی شامل ہے ،اس لئے اب تک کی یہی خبر اور یہی سچ ہے اور اگرکوئی بہت بڑا واقعہ یا حادثہ نہ ہوا تو اگلےسال میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز کھیلی جارہی ہوگی۔
پیشگی دعویٰ
کرک سین آپ کو یہ بات بھی پیشگی آگاہ کر رہا ہے کہ اس خبر کے حوالہ سے ابتدائی طور پر کرکٹ اور سیاست کے حلقوں سے تردیدی رد عمل آئے گا ،اس سے ایسا لگے گا کہ جیسے پاک بھارت کرکٹ کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے لیکن اس رد عمل کو بھی آپ ریکارڈ کا حصہ بنالیجئے گا.موجودہ تناظر میں یہ رد عمل سمجھ میں اس لئے آئے گا کہ ابھی یہ معاملہ مراحل میں ہے لیکن جوں ہی بات بنے گی تو سب سامنے ہوگا.
آئی سی سی کی ٹیبل پر اس وقت کرکٹ جنوبی افریقا کا تازہ کیس بھی ہے جس میں آسٹریلیا کے خلاف شکایت ہے.پاک بھارت کیس تو چلتا ہی رہا ہے اس لئے کوئی بعید نہیں کہ یہ آئی سی سی پلیٹ فارم سے بھی معاملہ سامنے آئے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.