انضمام الحق کی ریکارڈ کے ساتھ ہیرا پھیری،ایک اور ٹیم پر کورونا کے سائے

0 262

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل جو بڑا دھماکا ہوا ہے،اس سے ہر طرف بے چینی پھیلی ہے کیونکہ 7 ممبران کو کورونا ہوجائے تو کرکٹ انضمام الحق کی ریکارڈ, ملتوی ہوسکتی ہے لیکن انگلینڈ نے جس 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے،ان کے پا س صرف 157 ون ڈے میچز کا تجربہ ہے،ان میں سے اکیلے بین سٹوکس 100 سے زائد میچز کھیل چکے ہیں،باقی پلیئرزکے پاس صرف 50 میچزکا تجربہ اور ان میں سے بھی 9 پلیئرز ایسے کہ وہ کبھی ایک روزہ میچ ہی نہیں کھیل سکے،اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے پاس انگلینڈ میں 47 برس بعد پہلی ایک روزہ باہمی سیریز جیتنے کا موقع موجود ہے.اب پاکستان کے پاس ہارنے کا جواز کوئی نہیں رہا ہے.
انضمام الحق کا دعویٰ
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انگلینڈ کی پہلی ٹیم ہی کھیل رہی ہوتی تو بھی میں کہتا کہ دونوں کے چانسز ففٹی ففٹی ہیں کیونکہ پاکستان کا انگلینڈ میں ریکارڈ ہمیشہ سے ہی اچھا ہے،انہوں نے یہ باتیں اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہی ہیں.کرک سین انضمام الحق کی تصحیح کرنا چاہے گا کہ پاکستان کا انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف باہمی ایک روزہ سیریز کا ریکارڈ کب اچھا ہے،کب پاکستان ایسے کھیلتا آیا ہے کہ اسے آپ انگلینڈ کی اے ٹیم کے خلاف بھی ففٹی ففٹی کا مارجن دے رہے ہیں،آپ کی کپتانی سمیت تمام نامی گرامی کپتان انگلینڈ میں انگلینڈ سے باہمی ایک روزہ سیریز کی ایک ٹرافی بھی نہیں لہراسکے ہیں.آپ نے اپنی قیادت میں 2006 میں سیریز برابر کھیل لی تھی لیکن جیتے پھر بھی نہیں تھے،اس کے علاوہ 1974 کی پہلی سیریز کے بعد سے آپ مسلسل ہارتے آرہے ہیں .47 سالہ باہمی ایک روزہ کرکٹ تاریخ میں آپ 47 برس قبل 2 میچزکی سیریز جیت سکے تھے،اس کے بعد سے 2019 تک ایک بھی ون ڈے سیریز جیت نہیں سکے ہیں تو اتنا غلط اور بے بنیاد دعویٰ کہاں سے کردیا.جی اب جب کہ انگلینڈ کی سی کیٹیگری کی ٹیم سامنےآئی ہے تو آپ کہہ لیں کہ چانسز زیادہ یا ففٹی ففٹی ہیں.
ایلکس ہیلز کو تاحال نہیں کھلایا
انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کو تاحال نہیں کھلایا ہے،یہ ایک عجب بات ہے.2019 میں ان کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا تھا،اس کے بعد سے ہیلز کے دروازے بند ہیں،انہیں کھلانا چاہئے تھا،بات یہ ہے کہ انہوں نے ہار جیت کی پروا نہیں کی.انضمام نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعد سے 2 ہفتہ کے لئے آزادانہ گھوم رہی ہے،اب جب یہ 2 ہفتے مکمل کرکے بائیو سیکیور ببل میں آئیں گے تو ان کا کیا حال ہوگا کیونکہ آج بھی 27 ہزار کووڈ ٹیسٹ پورے انگلینڈ میں مثبت رپورٹ ہوئے ہیں،اس کا مطلب یہ ہوا کہ بھارتی ٹیم بھی خطرے میں ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت آسکتے ہیں اور وہ بھی پھنس سکتے ہیں تو ایسے میں سیریز خطرے میں چلی جائے گی،اس لئے میرا انگلینڈ میں موجود تمام پلیئرز وٹیموں کو مشورہ ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اپنے میچز کو محفوظ بنائیں تاکہ کرکٹ فینز کو تفریح شیڈول کے مطابق مل سکے.
انضمام کا مشورہ درست
انضمام کا یہ مشورہ درست ہے ،ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ میں کی جانے والی نرمی پر نظر ثانی ہوگی،تماشائیوں کے گرائونڈ آنے کی کھلی اجازت کو ایک بار پھر مشروط کیا جاسکتا ہے،اسی طرح پلیئرز کو دی جانے والی نرمی بھی ختم کی جاسکتی ہے.انگلینڈ کا پورا کرکٹ سیزن ایک بار پھر ریڈ لائٹ کے نیچے آگیا ہے،اگر احیتاط نہ کی گئی تو اگلے چند روز میں سب کچھ بدل سکتا ہے.پھر اسی ماہ 100 بالز ایونٹ بھی شروع ہونا ہے اور اس میں کئی غیر ملکی پلیئرز نے بھی شرکت کرنی ہے تو انگلش کرکٹ حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں.

دلچسپ ٹیسٹ میچ کہاں ہونے جارہا

اگر یہ کہا جائے کہ جولائی کی 7 تاریخ سے ایک ایسا ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے کہ جس کی فاتح ٹیم کوئی بھی ہوسکتی ہے تو سب کی توجہ ہوگی کہ ایسا دلچسپ ٹیسٹ میچ کہاں ہونے جارہا ہے لیکن جب ٹیموں کا نام سامنے آئے گا تو شاید کم ہی دلچسپی باقی رہے کیونکہ مقابلہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین ہے اور اکلوتا ٹیسٹ میچ آج ہرارے میں شروع ہورہا ہے،پاکستانی وقت کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا .دونوں ٹیموں کے اسٹیٹس میں یوں فرق ہے کہ زمبابوے اپنے وقت کے بد ترین وقت سے گزر رہا ہے،اس کے مقابلہ میں ٹائیگرز کو کئی تجربہ کار پلیئرز کا ساتھ حاصل ہے لیکن ایک بات اور بھی تو ہے کہ مقابلہ بنگلہ دیش میں نہیں ہے بلکہ زمبابوے میں ہے اور وہاں بنگلہ دیش کو مشکلات پیش آسکتی ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ دونوں ممالک میں ایک ٹیسٹ کی سیریز کا یہ تیسرا ٹاکرا ہے،اس سے قبل دونوں نے ایک ایک کامیابی حاصل کرکے برابر کے سینگ لڑائے ہیں.

ایک اور ٹیم انتظار کی سولی پر

ادھر ایک اور ٹیم انتظار کی سولی پر لٹکی ہے،انگلینڈ کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کسی بھی ناگہانی آفت کا شکار ہوسکتی ہے اور وقت بھی ایسا ہے کہ بھارتی ٹیم اس کے دیس میں پہلے سے موجود ہے اور محدود اوورز فارمیٹ کی 2 سیریز شروع ہونے والی ہیں،سری لنکا کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ انگلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس آگئی ہے اور رولز کے مطابق اس وقت قرنطینہ میں ہے،تمام اسٹاف وممبران کے کورونا ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں ،اب رپورٹ کا انتظار ہے.یہ تمام پلیئرز اس لئے پریشان ہوگئے ہیں کہ انہوں نے برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا تھا اور اسی میچ کے دوران انگلش اسکواڈ کے کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں سے 7 مثبت آئے ہیں تو انگلش کرکٹ کے حلقوں میں صف ماتم بچھی ہے اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ بھی تبدیل ہوگیا ہے.ایسے میں یہ خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران سری لنکا کے کھلاڑی انگلینڈ کے پلیئرز کے ساتھ خاصے مکس اپ ہوئے تھے اور ان میں کوئی فاصلے نہیں تھے،چنانچہ پورا سری لنکن کیمپ پریشان ہے کہ اگر کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تو کیا ہوگا،انگلینڈ کی طرح پوری ٹیم کو سائیڈ لائن کیا جائے گا،بھارت کے خلاف سیریزکے لئے نیا اسکواڈ کیسے تیار ہوگا،یا پھر بھارتی پلیئرز وطن واپسی کی کریں گے،اس حوالہ سے اگلے چند گھنٹے نہایت ہی اہم ہیں.دنیائے کرکٹ کی نگاہیں اب کولمبو پر مرکوز ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.