لارڈز ٹیسٹ شروع،ڈرامائی تبدیلیاں،ٹاس بھی ہوگیا
لارڈز کرکٹ ٹیسٹ کی وسل بج گئی ہے،جمعرات کو بارش رکنے اور صورتحال کلیئر ہونے کی پکچرمیں ٹاس ہوگیا ہے لیکن ٹاس 20 منٹ کی تاخیر سے ہوا .انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.5 میچزکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہمیت کاحامل ہے،ہوم آف کرکٹ سے اس میچ کے بعد ایک ٹیم برتری لئے اگلے میچزکے لئے روانہ ہوگی اور یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے پوائنٹس سسٹم میں پہلے نمبر پر آکر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرکے کے لئے پرعزم ہوگی.لارڈز انگلینڈ کا ہوم قلعہ ہے لیکن یہاں کی اچھی پرفارمنس ہمیشہ کے لئے بہترین باب میں درج ہوتی ہے.
انگلش ٹیم کی نئی سلیکشن
انگلش ٹیم اس وقت انجری کے سنگین مسائل سے دوچار ہے.سٹورٹ براڈ کے ساتھ جمی اینڈرسن بھی زخمی ہیں لیکن ٹیم میں شامل ہیں جب کہ بیٹنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب حمید کی واپسی ہوگئی ہے.ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں .معین علی ،مارک ووڈ اور حسیب حمید آئے. اس طرح بھارت کی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ ایک کمزور سائیڈ ہے بھی اور نہیں بھی لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں کسی بھی حال میں زیر کرنا آسان نہیں ہوتا ہے،یہی وجہ ہے کہ بھارت کا لارڈز میں اب تک کا ریکارڈ مایوس کن ہے،18 میں سے صرف 2میچز جیتنے اور 4 میچز ڈرا کرنے میں وہ کامیاب ہوسکا ہے،اس لئے اب بھی اس کے لئے لارڈز بڑا چیلنج ہے،جہاں کی مشکلات عبور کرنا آسان نہیں ہوگا.زیک کرولی ،ڈان لورینس اور سٹورٹ براڈ کا اخراج ہوگیاہے.
بھارتی ٹیم میں تبدیلی
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،باقی وہی ٹیم ہے جس نے پہلا ٹیسٹ میچ باوقار انداز میں کھیلا تھا.شردول ٹھاکر کی جگہ ایشانت شرما کی آمد ہوئی ہے.
لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں انگلینڈ کا ریکارڈ
ہوم آف کرکٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 138 میچز کھیلے ہیں،یہ ایک بڑی تعداد ہے لیکن اس کی کامیابیاں یہان صرف 55 ہیں ،اس طرح کامیابی کا تناسب ایک کے ساتھ ایک بھی نہیں ہے بلکہ 30 فیصد کم ہے،اسے 32 میچزمیں ناکامیاں ہوئی ہیں.51 میچ ڈرا کھیلا ہے،اس طرح میزبان ٹیم کی فتوحات و ڈرا میچزقریب برابر ہیں،یہ کارکردگی یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ لارڈز انگلینڈ کے لئے محفوظ قلعہ نہیں ہے ،کوئی بھی ملک یہاں فتح اپنے نام کرسکتا ہے.
لارڈز میں تمام غیر ملکی ٹیموں کا ریکارڈ
بھارتی کرکٹ ٹیم کی لارڈز میں تفصیلی کارکردگی کا احوال پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے،یہاں اس سمیت تمام غیر ملکی ٹیموں کے میچز کو دیکھتے ہیں تو انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسری ٹیم ہے جس نے زیادہ 39 میچزکھیل رکھے ہیں،اس میں سے اس نے17 میچز جیتے ہیں اور صرف 7 میں شکست ہوئی ہے15 میچ ڈرا ہوئے،فتح کا تناسب ایک شکست اڑھائی میچزکے بعد کی ہے.تیسرا نمبر پاکستان کا ہے،جس نے 16 میچز میں سے 5 جیتے اور 5میچز ہارے ہیں .6میچز ڈرا کھیلے ہیں،تناسب ایک کا ہے.جنوبی افریقا نے 17میں سے 5جیتے اور 8میچزہارے ہیں.4میچز ڈرا کھیلے.ویسٹ انڈیز کی 21 میں سے 4 فتوحات،10 ناکامیاں ہیں،7میچز ڈرا ہوئے ہیں.بھارت نے 18 میں سے 2 میچزجیتے ہیں12 ہارے ہیں اور 4 میچز ہی برابر کھیل سکا ہے.نیوزی لینڈ کا مایوس کن ریکارڈ ہے.18میچزمیں سے ایک جیتا ہے،8 میچز ہارے ہیں اور 9میچز ڈرا ہوسکے ہیں.سری لنکا کا یہ اعزاز ہے کہ 8میں سے وہ صرف 2 ہی ہار ا ہے لیکن جیت نہیں سکا کیونکہ باقی 6میچز ڈرا رہے.بنگلہ دیش اور زمبابوے کو دونوں اور آئر لینڈ کو اکلوتے میچ میں شکست ہوئی ہے.
لارڈز کی سب سے بڑی اننگ،انگلینڈ کےگرام گوچ کی 333 رنز کی ہے.
لارڈز میں جمعرات کی صبح بارش نے خطرے کے الارم بجائے تھے اور کورز سے وکٹ ڈھانپ دی گئی تھی لیکن ٹاس سے قبل بارش رکنے کے بعد کورز ہٹادیئے گئے تھے.
یہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں
دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کو ایک اور دھچکا،کیا بھارت اب فیورٹ،ممکنہ پیش گوئی