ورلڈ کپ سپر لیگ میں لمبی چھلانگ،بابر نمبر ون،پاکستان کو 3فائدے،پی سی بی کی مبارکباد

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیت کر3بہترین اعزازات اپنے نام کرلئے ہیں جبکہ حقیقی منزل ابھی دور ہے لیکن پیش قدمی اچھی ہوگئی ہے.سنچورین میں گرین کیپس نے پروٹیز کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ جیت لیا ہے،اس سے اس کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 6پوزیشن ہی رہے گی لیکن اس میں قدرے بہتری ہوئی ہے اور جنوبی افریقا سے فاصلہ نہایت ہی کم ہوگیا ہے.پاکستان کے لئے دوسرا بڑا اعزاز یہ ہے اس کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ رینکنگ میں پہلی بار پہلے نمبر پر آگئے ہیں،انہوں نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر انہیں ان کی اول پوزیشن سے محروم کردیا ہے.کوہلی اس میچ سے پہلے تک 857ریٹنگ کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 852ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے،اب بابر کی ریٹنگ 870 کے قریب ہوگئی ہے،اس طرح بابر اعظم ٹی 20 کے بعد محدود اوورز فارمیٹ میں بھی کوہلی سے آگے نکل گئے اور پہلے نمبر پر آگئے ہیں،یہ کسی بھی پاکستانی کے لئے منفرد ترین اعزاز بھی ہے.امکان ہے کہ فخرزمان بھی ٹاپ 10میں جگہ بناجائیں گے.دوسری جانب پاکستانی اوپنر امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 2000رنزمکمل کرنے کا ریکارڈ اس میچ میں قائم نہ کرسکے،انہیں 91رنزکی ضرورت تھی لیکن وہ 57پر آئوٹ ہوگئے،اب انہیں34 رنزکی ضرورت ہے اور ان کے پاس ایک اننگ باقی ہے،اگر وہ اپنی اگلی اننگ میں یہ سنگ میل عبور کرگئے تو ہاشم آملہ کے بعد دوسرے تیز ترین 2ہزار رنزمکمل کرنے والے ہونگے.بابر اعظم نے 45اننگزمیں یہ سنگ میل عبور کیا تھا.

فخرزمان سیریز،بابر میچ کے ہیرو،مصباح کا انوکھا اعزاز،بیٹنگ و بائولنگ میں کون کہاں رہا،مکمل تفصیل

پاکستان کو تیسرا فائدہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ہوا ہے ،ٹیم لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے.کرک سین نے سیریز کے آغاز میں لکھا تھا کہ قومی ٹیم کے پاس پوائنٹس کی سب سے پہلے ہاف سنچری مکمل کرنے اور نمبر ون ہونے کا گولڈن موقع موجود ہے لیکن چونکہ پاکستان کو ایک شکست ہوگئی ہے ،اس طرح 50کی بجائے اس کے 40 پوائنٹس ہوگئے ہیں.20 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر جانے والی ٹیم نے سیریز کے بعد40پوئنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے.آسٹریلیا کے بھی 40پوائنٹس ہیں لیکن اس کا نیٹ رن ریٹ خراب ہے،اس لئے اس کا تیسرا نمبر ہے اور انگلینڈ کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں،وہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث پہلے نمبر پر ہے.نیوزی لینڈ چوتھے،افغانستان 5ویں،بنگلہ دیش چھٹے،ویسٹ انڈیز 7ویں اور بھارت 8ویں نمبر پر ہیں.جنوبی افریقا 9پوائنٹس کے ساتھ 11ویں پوزیشن پر ہے.

پاکستان فاتح ،فخر اور نواز ہیرو،گرین کیپس کی روایت برقرار،پروٹیز کی ٹوٹ گئی

ورلڈ کپ سپر لیگ کے باب میں اہم ترین بات یہ ہے کہ پاکستان نے تاحال 2سیریز کھیلی ہیں اور دونوں ہی جیتی ہیں جبکہ آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت جیسے ممالک ایک ایک یا اس سے زائد سیریز ہارچکے ہیں.پاکستان کی اگلی ون دے سیریز اب انگلینڈ میں ہے جو ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے میچز 8جولائی،10 اور 13جولائی کو کھیلے جائیں گے.

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ایک روزہ کرکٹ کی آفیشل رینکنگ اگلے چند گھنٹوں میں جاری کرے گی.ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن سے تنزلی انٹر نیشنل کرکٹ کے ریڈرا پر بڑی خبر ہوگی.دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے.چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ اوپنر فخر زمان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم کی بیٹنگ میں تسلسل اور عمدہ کپتانی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،ہیڈ کوچ مصباح الحق اور تمام اسپورٹ اسٹاف بھی داد کے مستحق ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں