کراچی سے نکلتے ہی سلطانز نے کنگز کو دبوچ لیا، 12رنزکی جیت

رپورٹ : عمران عثمانی

کراچی سے نکلتے ہی سلطانز نے کنگز کو دبوچ لیا،12 رنزکی جیت ،بابر اعظم کی85 کی ناقابل شسکست اننگ رائیگاں،ملتان نے ایونٹ میں دوسری جیت اپنے نام کرکے پوائنٹس کی تعداد 4 کرلی ہے،کراچی دوسری پوزیشن سے نیچے چلی گئی ہے.کراچی کی شکست میں ساتھی کھلاڑیوں کا اہم کردار رہا،ابو ظہبی میں ایک بھی نہ چلی.

ابو ظہبی کے گرم موسم میں تھوڑا رنز کا چشمہ پھوٹ ہی پڑا ،پی ایس ایل 6 کے سیشن 2کے دوسرے روز دوسرے اور مجموعی طور پر 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کا بینڈ بجادیا ہے، بیٹنگ اور بائولنگ دونوں شعبوں میں سلطانز کنگز پر حاوی رہے اور رنز سے کامیاب ہوگئے.ریلی روسو،خوشدل شاہ اور عمران طاہر حقیقی ہیرو تھے.

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں سست آغاز کیا.کراچی کو شرجیل خان کے 4 اور مارٹن گپٹل کے11اور نجیب اللہ زردان کے بھی 11پر آئوٹ ہونے کا بڑا نقصان ہوا،اس کا اثر کپتان بابر اعظم پر پڑا جو شروع میں سست ہوگئے،بعد میں انہوں نے اپنی لمبی اننگ تو سجالی مگر میچ نہ بچاسکے،ان کا ساتھ کیڈواک والٹن نے دیا لیکن وہ بھی آخر میں 35پر رن آئوٹ ہوگئے.2کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے اور 2کو عمران طاہر نے آئوٹ کیا، عمران خان نے 28رنز دے کر 3وکٹیں لیں،آخری اوور میں 3کھلاڑی آئوٹ ہوئے..کراچی کی اننگ 7وکٹ پر 164 تک محدود رہی،اس طرح ملتان 12رنز سے جیت گیا.بابر اعظم 63 بالز پر 85کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے.

اس سے قبل ٹاس ہارنے اور دعوت ملنے پر ملتان سلطانز نے5وکٹ پر 176 اسکور کئے،اننگ کی خاص بات ریلی روسو کے 24 بالز پر 44 اورخوشدل شاہ کے32 بالز پر 44اسکور تھے،کپتان محمد رضوان نے بھی 29 اسکور کئے،صہیب مقصود نے 14 بالز پر تیز31 کرکے اسکور کو اوپر کرنے میں مدد فراہم کی .

کراچی کنگز کے تشیرا پریرا نے 12 رنزدے کر 2 اور عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں