جولائی2021،پاکستان کے 2 ممالک میں 9 میچز،40 انٹر نیشنل مقابلے،وقت ،مقام اور تاریخ نوٹ کرلیں

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ 6کے باقی ماندہ میچز کے ساتھ جون میں ہونے والی انٹر نیشنل کرکٹ مصروفیات کا جائزہ کرک سین نے گزشتہ روز لیا تھا اور اسے بے حد پسند کیا گیا ،کرکٹ فینز اور قارئین کے بے حد اصرار پر اب جولائی 2021 کے انٹر نیشنل کرکٹ کلینڈر کا شیڈول دیکھتے ہیں اور تفصیلی شیڈول کے ساتھ ان کے ممکنہ نتائج کی روشنی میں یہ جائزہ لیں گے کہ اس کے اس سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 پر کیا اثرات مرتب ہونگے.سب سے پہلے شیڈول پر نگا ہ دوڑاتے ہیں.

جون میں پی ایس ایل بمقابلہ 15 انٹر نیشنل میچز،تمام مقابلوں کا تاریخ،وقت اور مقام کے ساتھ شیڈول

یکم جولائی 2021،دوسرا ون ڈے میچ،سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،اوول لندن،شام 5بجے
یکم جولائی2021،چوتھا ٹی 20میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ جارج،رات 11بجے
3 جولائی2021،پانچواں ٹی 20میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ جارج،رات 11بجے
4جولائی،تیسرا ون ڈے میچ،سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،برسٹل،دوپہر 3 بجے
7جولائی،واحد ٹیسٹ ،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،بولاوایو،دوپہر ساڑھے 12 بجے
8جولائی، پہلا ون ڈے میچ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،کارڈف،شام 5بجے
9جولائی،پہلا ٹی 20میچ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،سینٹ لوشیا (پاکستان میں 10 جولائی کی صبح ساڑھے 4بجے )
10جولائی،دوسرا ٹی 20میچ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،سینٹ لوشیا (پاکستان میں 11 جولائی کی صبح ساڑھے 4بجے )
10 جولائی، دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،،لارڈز،دوپہر 3بجے
12 جولائی ،تیسرا ٹی 20میچ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،سینٹ لوشیا (پاکستان میں 13 جولائی کی صبح ساڑھے 4بجے )
13 جولائی،تیسرا ون ڈے میچ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،برمنگھم،شام 5بجے
13جولائی، پہلا ون ڈے،سری لنکا بمقابلہ بھارت(سری لنکا میں ہونے والی سیریز کے مقامات اور وقت کا اعلان ابھی نہیں ہوا )
14 جولائی، چوتھاٹی 20میچ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،سینٹ لوشیا (پاکستان میں 15 جولائی کی صبح ساڑھے 4بجے )
16 جولائی،دوسر اون ڈے میچ،سری لنکا بمقابلہ بھارت (وقت اور مقام کا اعلان نہیں ہوا)
16 جولائی،پہلا ون ڈے،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر ساڑھے 12 بجے
16 جولائی،پہلا ٹی 20،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ناٹنگھم(رات ساڑھے 10 بجے)
16 جولائی،پانچواں ٹی 20میچ،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا،سینٹ لوشیا (پاکستان میں17 جولائی کی صبح ساڑھے 4بجے )
اس دوران جنوبی افریقا کے دورہ آئر لینڈ میں 3 ون ڈے میچز 11 اور 13 اور 16جولائی کے شیڈول ہیں.
18جولائی،دوسرا ون ڈے،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر ساڑھے 12 بجے
18 جولائی،دوسرا ٹی 20،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،لیڈز ،شام ساڑھے 6 بجے
19جولائی،تیسرا ون ڈے ،سری لنکا بمقابلہ بھارت(جگہ اور وقت تاحال کنفرم نہیں )
20جولائی،تیسرا ون ڈے،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر ساڑھے 12 بجے
20 جولائی، تیسرا ٹی 20 میچ،انگلینڈ بمقابلہ پاکستان.مانچسٹر،رات ساڑھے 10 بجے
20 جولائی،پہلا ون ڈے،آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،کنگسٹن اوول ،رات ساڑھے 11بجے
22 جولائی،پہلا ٹی 20میچ،سری لنکا بمقابلہ بھارت (وقت اور مقام ابھی طے نہیں )
22جولائی،دوسراون ڈے،آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،کنگسٹن اوول ،رات ساڑھے 11بجے
23جولائی،پہلا ٹی 20،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر 2بجے
24 جولائی،دوسرا ٹی 20،سری لنکا بمقابلہ بھارت(وقت اور مقام فائنل نہیں )
24 جولائی،تیسراون ڈے،آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،کنگسٹن اوول ،رات ساڑھے 11بجے
اس دوران 20 اور 22 جولائی اور 25 کو آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کے ٹی 20میچز بھی شیڈول ہیں.
25جولائی،دوسرا ٹی 20،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر 2بجے
27 جولائی، تیسرا ٹی 20،بھارت بمقابلہ سری لنکا(وقت اور مقام کی تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں )
27جولائی،تیسرا ٹی 20،زمبابوے بمقابلہ بنگلہ دیش،ہرارے،دوپہر 2بجے
27 جولائی، پہلا ٹی 20میچ،پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،بارباڈوس،رات 8 بجے
28 جولائی، دوسرا ٹی 20میچ،پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،بارباڈوس،رات 8 بجے
31 جولائی،تیسراٹی 20میچ،پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،گیانا،رات 8 بجے

جولائی 2021 کے اس ماہ میں40 انٹر نیشنل میچز شیڈول ہیں،ان میں صرف ایک ٹیسٹ میچ ہے لیکن ٹی 20کی بہتات ہے اور ایک روزہ میچز بھی ہونگے.اس دوران پاکستانی ٹیم دنیا کے 2 مختلف مقامات پر 3 ون ڈے اور 6 ٹی20میچز کھیلے گی،دھماکے دار سیزن ہوگا.پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا،بھارت،ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،بنگلہ دیش،زمبابوے ،آئرلینڈمصروف ہونگے.نیوزی لینڈ کے میچز اس ماہ میں نہیں ہیں.