پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل اوپن،بھارتی بھی پی ایس ایل کھیلیں گے

پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کے ساتھ ہی قومی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کے دروازے کھلنے کی اطلاعات ہیں.کرک سین کواسلام آباد سے مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی سیریز بحالی کےا علان کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں شرکت کریں گے لیکن کب سے؟

پاک بھارت سیریز کی باتیں اب عام،کرک سین50روز قبل انکشاف کر چکا،پہلا ٹاکرا کب ہوگا

کرک سین نے جس طرح اب سے 50دن قبل یہ خبر بریک کی تھی کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے باہمی ٹیسٹ سیریز اگلے سال کے شروع یا وسط میں ہوگی،اس کے بعد اس کے اس سال ہونے کی بھی خبریں دی تھیں جو اب تک خاصی حد تک تقویت پکڑچکی ہیں،اسی طرح کرک سین یہ خبر بھی سب سے قبل جاری کر رہا ہےکہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شریک ہونگے،اس کے لئے بھارتی بورڈ کوئی رکاوٹ نہیں بنے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے اجازت ہوگی،اسی طرح بھارت کے بھی چند پلیئرز پی ایس ایل کے لئے پاکستان آئیں گے.

کرک سین کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی 2022 سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب ہونگے.اگلے سال پاکستان کے کئی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی لیکن قریب 12 پلیئرز مختلف ٹیموں کے لئے دستیاب ہونگے،ان میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی شامل ہونگے،کئی کھلا ڑی مختصر ونڈو کے تحت بھارت جائیں گے لیکن اس سے قبل اگلے سال پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل 7میں بھارت کے بھی 6کھلاڑی شامل ہونگے.

کرک سین نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے باقی ماندہ میچز اس سال جون میں ہونے ہیں تو کیا بھارت سے اس سال بھی کچھ کھلاڑی آسکتے ہیں،اس کا جواب یہ ملا ہے کہ اس سال ایسا مشکل ہے کیونکہ بھارت کے ساتھ معاملات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں دوسرا بھارت جون میں انگلینڈ کے دورے پر ہوگا.اگلے سال سے یہ روابط مکمل بحال ہوجائیں گے.