IPL,England World Cup winners,support women,Rajasthan Royals,new partnership

آئی پی ایل،انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونرز خواتین کی سپورٹ کریں گے

لندن (کرک سین رپورٹ)

آئی پی ایل کے دوران برطانیہ کے ورلڈ کپ ونرز کھلاڑی خواتین کے اہم ترین حفظان صحت کے فارمولے کو نہ صرف سپورٹ کر رہے ہونگے بلکہ اس کے لوگو کو سینے پر سجائے سامنے آئیں گے۔
جی ہاں۔۔! ٹی وی پر دنیا بھر کے ناظرین یہ دیکھیں گے۔
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کا اسپانسر شپ کے لئے جس کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے وہ خواتین کے مخصوص پیڈز،تولیا اور مخصوص ایام کی مخصوص اشیا بناتی ہے ،چنانچہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونرز کھلاڑی بین سٹوکس،جوفرا آرچر،جس بٹلر اور ٹام کرن اس ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کی تشہیر میں شامل ہونگے ۔فرنچائز کے معاہدے کا مقصد خواتین کی صحت کی ضرورت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ ایسے معاملات میں اس سے بہتر تعلیم ممکن نہیں ہے،اسپانسر ادارے اور کرکٹ فرنچائز نے اسے گرائونڈ بریکنگ ڈیل کا نام دیا ہے۔فرنچائز کے تمام کھلاڑی اسی کمپنی کی اسپانسر شپ کٹ کے ساتھ کھیلیں گے۔
آئی پی ایل کا آغاز 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کی باہمی سیریز کے تاخیر سے اختتام کی وجہ سے دونوں ممالک کے کھلاڑی ابتدائی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں