آئی پی ایل،عجب بائولنگ ایکشن،پنجاب کنگز جیت گئے،حریف کپتان بابر اعظم کو سبق دے گئے

رپورٹ:عمران عثمانی

آئی پی ایل 2021 کے اہم ترین میچ میں پنجاب کنگز نےراجستھان رائلز کو ناقابل یقین انداز میں 4 رنز سے ہرادیا،ایک ٹیم نے 221 کئے تو اسکے کپتان نے 50 بالز پر 91کی اننگ کھیلی،دوسرے کپتان نے شاندار اسنچری بناکر میچ قریب چھین لیا تھا لیکن راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سامسن سنچری کرکے میچ تو نہ جتواسکے ، میچ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے ،221 کے جواب میں ٹیم 217 کرگئی،میچ ہارگئی لیکن دل جیت گئی .ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں گنگز نے بادشاہوں کی طرح بلے بازی کی اور اسکور کو 200 سے اوپر پہنچادیا.اننگ کی خاص بات کے ایل راہول کے 50 بالز پر بنائے گئے 91رنز تھے،یہاں راہول ٹاس ہارے تھے،انہیں پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی لیکن پنجاب کنگزکے کپتان پاکستانی کپتان بابر اعظم نہیں تھے جو اتنی ہی بالز یعنی 50 بالز 50 کرسکے اور پاکستان میچ ہارگیا.دوسرے بیٹسمین دیپک ہودا تھے جنہوں نے صرف 28 بالز پر64 اسکو ر بناڈالے.ٹیم نے مقررہ اوور زمیں6وکٹ پر 221 رنزکئے.

جواب میں راجستھان رائلز کا آغاز ایسا تھا کہ صرف پر پہلی،25پر دوسری اور 70پر تیسری وکٹ گرگئی،آئوٹ ہونے والوں میں بین سٹوکس صفر اور جوس بٹلر 25بھی تھے لیکن اس کے باوجود کپتان سجنو سامسن ڈٹے رہے،انہوں نے 50بھی نہیں 49بالز تک 83کر کے امیدیں جگائی رکھیں.آخری 28 بالز پر 61 اسکور مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں تھے.17ویں اوور میں ریان پراگ 11بالز پر 25 کرکے وکٹ چھوڑ گئے.اس طرح ٹیم کے لئے ہدف مزید مشکل ہوگیا.اگلے اوور میں کپتان ساسمسن فرنٹ فٹ پر لڑتے نظر آئے اور انہوں نے شاندار سنچری مکمل کرلی،12بالز پر 21 رنزکوئی مشکل نہ تھےمگر آخری اوور میں 13اسکور اچھے خاصے لگ رہے تھے،پھر 5بالز 13 اسکور ہوگئے.3بالز پر 11 اسکور اور مشکل ہوگئے لیکن سامسن نے چھکا لگادیا.2 بالز اور 5 اور پھر ایک بال 5 اسکور.پھر سامسن آئوٹ ہوگئے اور رائلز ٹیم 4رنز سے میچ ہارگئی،اس کی اننگ 7وکٹ پر 217 تک محدود رہی،سامسن 63بالز پر 119 کرکے آخری بال پر گئے.اشدیپ سنگھ نے 3 آئوٹ کئے.

دوسری جانب اس میچ میں راجستھا ن رائلز کے بائولر ریان پراگ کے بائولنگ ایکشن نے خاص توجہ حاصل کر لی،یہ ایک کمال اسٹائل تھا،جہاں کسی کا کوئی زاویہ نہیں تھا،اوپر دی گئی تصویر سے آپ کو اچھی طرح اندازا ہوسکے گا کہ یہ بائولنگ کیسا تھا.دائیں ہاتھ کے بائولر وائیڈٍ بال دینے والے انداز سے بال کر رہے تھے،انہیں کسی نے نہیں روکا،انہوں نے اگرچہ ایک اوور کیا لیکن بہر حال دیکھنے والوں کے لئے نمونہ تھا.
پیر کو جوہانسبرگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم 140پر چلی گئی،بابر نے 50 بالز پر 50کئے.پاکستان جواب میں 14اوورز میں ہارگیا.ویرات کوہلی تو دور یہاں بابر کا موازنہ سنجو سامسن سے کیا جاسکتا ہے.