انضمام الحق نے حق ادا کردیا،آئی سی سی پرکڑی تنقید،انگلینڈ اور کیویز کے پرکتر دیئے
رپورٹ : عمران عثمانی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے حق ادا کردیا،ایک عرصہ سے ان سمیت کچھ سابق کرکٹرز پر کڑی تنقید کی جاتی تھی کہ وہ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھارتی کرکٹ مسائل پر زیادہ بولتے ہیں،ان کے حق میں تعریفیں کرتے ہیں تاکہ ایک بڑے ملک سے انہیں ویورشپ ملے ،جہاں تنقید بنتی ہے یا پھر جہاں بھارتی مفادات کا ٹکرائو ہوتا ہے،وہاں یہ سابق پاکستانی کرکٹرز کنی کتراجاتے ہیں لیکن منگل کو انضمام الحق نے یہ گلہ بھی دور کردیا ہے.
سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ آج میں کچھ اہم ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم جہاں بھی کھیلنے جارہی ہے،وہاں کے ممالک اپنے اے لیول پلیئرز کے ساتھ سامنے آتے ہوں،میں یہ بات کافی عرصہ سے محسوس کر رہا تھا لیکن بولتے ہوئے وقت لگ گیا،اس لئے آج میں اس اہم ٹاپک پر بات کروں گا.
جنوبی افریقا کے دورے میں کیا ہوا
انضمام الحق کہتے ہیں کہ چند ماہ قبل جب پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کےدورے پرگئی تو ایسا ہوا کہ انہوں نے اپنے پلیئرز کو آئی پی ایل کے لئے بھیج دیا،یہ اپریل کے آغاز کا وقت تھا ،جب جنوبی افریقا نے اپنے اچھے لھلاڑی 2 ایک روزہ میچزکے بعد سیریز کے دوران بھارت بھیج دیئے تاکہ وہ آئی پی ایل کھیلیں.پاکستان نے ون ڈے اور ٹی20دونوں فارمیٹ کی سیریز جیت لی تھی.
انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کے ساتھ نیا سلوک
انضمام الحق کہتے ہیں کہ ابھی جب پاکستانی ٹیم انگلینڈ گئی تھی تو انہوں نے اپنی بی ٹیم کھلادی،ایک دن پہلے پوری ٹیم کو کورونا ہوگیا،3 دن میں ٹھیک بھی ہوگئے،نئی ٹیم بھی بنالی لیکن کوروناکے بعد 3 دن کے اندر سب پلیئرز ٹھیک ہوگئے لیکن انہیں نہیں کھلایا گیا.اگر پوری ٹیم کوکورونا ہوجائے تو وہ نہیں کھیل سکتے لیکن یہ کیا کہ 3دن میں ٹھیک ہوجائیں اور انہیں نہ کھلایا جائے،ویسے ہی پوری سیریز میں بی ٹیم اتاردی گئی تو یہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے.
نیوزی لینڈ کادورہ پاکستان،سب کہیں اور
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کے حوالہ سے کیوی بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے،کیوی ٹیم 2033کے بعد 18 سال کی مدت میں پہلی بار اگلے ماہ پاکستان آرہی ہے اور اس کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے،ان میں سے 7سے 8 ٹاپ پلیئرز شامل نہیں ہیں،انہیں اسی سیریز کے دوران آئی پی ایل میں شرکت کے لئے بھیجا جارہا ہے،انضمام کہتے ہیں کہ
نیوزی لینڈ ٹیم سے ولیمسن،بولٹ،نیشم،سودھی اور فرگوسن وغیرہ سب آئی پی ایل کھیل رہے ہیں،یہ پاکستان کے ساتھ کیا کر رہے،یہ ہمیں بی ٹیم بنارہے ہیں،یہ کیا کھیلنے آرہے ہیں.یہ کیا چکر ہے،آئی سی سی کہاں گیا ہوا ہے،انٹر نیشنل کرکٹ کمٹمنٹ چھوڑ کر لیگزکو اہمیت دی جارہی ہے،کیا کیا ہورہا ہے ،گویا انٹر نیشنل کرکٹ کی جگہ لیگز کو پروموٹ کیا جارہا ہے.آئی سی سی کا کیا کردار ہے اور اگر آپ یہ ترتیب دیکھیں تو یہ سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہورہا ہے،ایسی حرکتیں اور کہیں نہیں ہورہی ہیں.کسی بھی ملک کی سیریز ہورہی ہے تو سب کھیل رہے ہیں لیکن پاکستان کے معاملہ میں خرابی ہے.جنوبی افریقا ٹیم کے خلاف پاکستان کو میچز اس لئے مل گئے تھے کہ آسٹریلیا نے اپنا دورہ جنوبی افریقا ختم کردیا تھا.اسی طرح آسٹریلیا سے کھیلنے کے لئے پروٹیز پلیئرز حاضر تھے لیکن پاکستان کی باری غائب ہوگئے.یہ پاکستان کو ڈی گریڈ کرنے کی کوشش ہورہی ہے،یا کیا ہورہا ہے جو میری سمجھ میں نہیں آرہا.
انضمام کہتے ہیں کہ اس کے بعد ہم بنگلہ دیش،سری لنکا سے کھیل لیں،سال بھر سے ہمیں کوئی درست سیریز نہیں مل رہی.آئی سی سی کدھر سویا ہے،پی سی بی آئی سی سی کو کیوں شکایت نہیں کررہا ہے،اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کو ڈی گریڈ کیا جارہا ہے.پی سی بی اور آئی سی سی کو سخت ایکشن لینا چاہئے،آئی سی سی اس پر کیوں خاموش ہے،مجھے اب یہ ڈر لگ رہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے،اگر اس کی جگہ محدود اوورز کرکٹ ہوتی تو وہ بھی بھارت بھاگ جاتے.
پاکستان کے ہی خلاف یہ سازش کیوں
سابق کپتان کہتے ہیں کہ انٹر نیشنل کرکٹ اور نیشنل کمٹمنٹ پر لیگز کو اہمیت نہیں دی جاسکتی،انٹر نیشنل کرکٹ کو ڈی گریڈ کیا جارہا ہے اور اس میں آئی سی سی کا بنیادی کردار ہے.لیگز کی حوصلہ افزائی کے لئے سارا گرم مصالحہ پاکستان کے خلاف کیوں بک رہا ہے،انگلینڈ کو دیکھ لیں کہ ایک دن میں پوریٹیم ہی بدل دی.وہ آبھی گئے،کھیل بھی لیا،یہ کیسے ہوسکتا ہے،باقی 3 دن میں ٹھیک ہوگئے لیکن ای سی بی نے کہا کہ اب پرانے پلیئرز نہیں آئیں گے.
انضمام الحق کو نیا اور اگلا خوف
آسٹریلیا نے اگلے سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور انضمام الحق نے ابھی سے پیش گوئی کردی ہے کہ ان کے بھی ٹاپ پلیئرزباہر بیٹھ جائیں گے اور بی گریڈ ٹیم پاکستان آئے گی،پھر کیا کریں گے،سارا کچھ پاکستان ہی کے خلاف کیوں ہورہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ جیسے یب سب کچھ طے ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ ٹیمیں ایسا کریں گی.
کرک سین کی جانب سے اصل موضوع اور انضمام کی تنقید کا خلاصہ
سابق کپتان انضمام الحق بچے نہیں ہیں،انہیں بھی علم ہے کہ آئی پی ایل کس کی ہے اور آئی سی سی پر کس کا غلبہ ہے،اس لئے جس نے کارروائی کرنی ہے،وہ اپنے خلاف کیوں کرے گا.یہ بات درست ہے کہ جب پی ایس ایل ہورہی تھی تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو جون کی نیشنل ڈیوٹی کے نام پر جانے کی اجازت نہیں دی تو پاکستان کے خلاف سیریز میں کھلاڑی نہ بھیجنے والے یہ بورڈز اپنی باری کیا کر رہے ہیں،کیونکہ سامنے آئی پی ایل ہے جو بھارت کی لیگ ہے.انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ تھوڑا برا نہیں کیا،ابھی اور ہوگا جب اکتوبر میں اس کی ٹیم نے پاکستان میں 2 ٹی 20میچزکھیلنے آنا ہے تو اس میں بھی کئی نام نہیں ہونگے.معاملہ سیدھا اور سادھا ساہے کہ بھارت کی آئی پی ایل کے لئے تمام کرکٹ ممالک پاکستان جیسے ملک کو ڈی گریڈ ہی کریں گے،انضمام الحق کو آج اپنی اور ملک کی توہین محسوس ہوئی،سوال یہ ہے کہ پی سی بی اور اس سے اوپر موجود لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ہے،اس کا جائزہ لے لیں،کہیں سے کوئی آواز نہیں ہے،نہ پی سی بی آئی سی سی کو شکایت کرے گا اور کربھی دے تو آئی سی سی نے کچھ نہیں کرنا،بہر حال ایک بات کی خوشی ہےکہ انضمام الحق بھڑک کر بولے ہیں،انہوں نے اس بار آئی سی سی،بھارت،انگلینڈ ،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر کھل کر تنقید کی ہے.
یہ بھی دلچسپی سے کم نہیں
دورہ پاکستان اور ورلڈ ٹی20،کیویزکو ٹکٹ جاری،اسکواڈز سے ایک بڑا سبق