بابر اعظم سے کیوں اسکور نہیں بن رہا،انضمام الحق نے اصل وجہ بتادی

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ جو سب کو توقع تھی،وہی ہوا،عابد علی اور اظہر علی نے سنچریزکیں ،عابد کی اننگ تو ابھی جاری ہے،ان کے پاس موقع ہے کہ وہ بڑا اسکور کریں،ان کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس اچھی نہیں تھی،اب میرا خیال ہے کہ عابد علی کو ڈبل سنچری کرنی چاہئے،سامنے کی ٹیم ایوریج ہے،ان کو بہت مسائل ہیں،فنانشلی حالات خراب ہیں،ٹیم میں گورے،کالے کے معاملات چل رہے ہیں .ان کی ٹیم بہت کمزور ہے.

جنوبی افریقا میں حاصل کر کے زمبابوے میں کیا ڈبو دیا،رمیز راجہ نے صاف بتادیا

اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر انضمام نے کہا ہے کہ میں نے بہت سارے بڑے پلیئرز کو دیکھا ہے کہ وہ چھوٹی ٹیموں کے خلاف اسکور نہیں کرتے،بابر اعظم کے ساتھ بھی یہی کچھ چل رہا ہے،تابش خان کو فرسٹ کلاس کیریئر کی وجہ سے اعزاز ملا ہے کہ وہ ٹیسٹ کھیل گئے ہیں،میری خواہش ہے کہ اب وہ اس میں کچھ پرفارم کریں،بابر سے اسکور نہیں ہورہا،مسلسل دوسری اننگ میں آئوٹ ہوگئے،ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ آئوٹ آف ٹچ ہوں لیکن میری یہ بات اپنی جگہ موجود ہے کہ کمزور ٹیموں کے خلاف بڑے پلیئرز اسکور نہیں کرپاتے ہیں.

بابر اعظم کے ہاتھ سے بڑا اعزاز نکل گیا،شعیب اختر کی نئی توجیہ

انضمام الحق نے پیش گوئی کی ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس میچ میں بھی پاکستان کی ایک ہی باری آئے گی ،ابھی بھی پونے تین سو کے قریب اسکور ہوگیا ہے، لمبا اسکور کرنا چاہئے،اس بیٹنگ میں مجھے تشویش ہے کہ اس ٹیم کے خلاف اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا چاہئے،اگر یہاں بھی ہمارے پلیئرز 50 کا بھی اسٹرائیک ریٹ نہ کرسکیں تو میرے لئے حیران کن ہے،باہر بیٹھے کوچز کو توجہ کرنی چاہئے،یہ بات نہایت ہی اہم ہے.انضمام کہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کلیئر ہے،زمبابوے کو پاکستان کی ایک اننگ کے جواب میں 2 اننگ کھیلنی پڑیں گی.میچ تو قریب کلیئر ہی ہے.