لارڈز میں بھارت کی اننگ اچانک تمام،خوش فہمیاں دورمگر انگلینڈ کے بھی 3 آئوٹ
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم بھارت کے خلاف بھر پور مزاحمت کر تی پائی گئی،اس نے کھیل کے خاتمہ تک 3 وکٹ پر 119 رنز بنالئے تھے.کھانے کے وقفہ کے بعد ڈوم سبلی 11 اور حسیب حمید صفر پر چلے گئے.23 پر 2 وکھونے سے میزبان ٹیم کو مشکلات محسوس ہوئی لیکن پھر کپتان جوئے روٹ نے اوپنر رائے برنزکے ساتھ مل کر اسکور 108تک پہنچادیا،یہاںرائے برنز خاصے بدقسمت رہے اور 49 رنزبناکر محمد شامی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے.انہوں نے 136 بالیں کھیلیں.انگلینڈ نے 45 اوورز تک بیٹنگ کی اور صرف 119 رنزکئے جب کہ اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے .کپتان جوئے روٹ49پر کھیل رہے ہیں.بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 2 اور محمد شامی نے ایک وکٹ لی.انگلینڈ کو پہلی اننگ کا اسکور پورا کرنے کے لئے اب بھی 245 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں.
بھارتی کرکٹ ٹیم نے بہت سوں کی ابتدائی توقعات کا قلع قمع کردیا ہے،یہی نہیں بلکہ چند مبصرین کی خواہش یا مزے کو بھی برے جھٹکے لگے ہیں.لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بائولرز نے بھارت کے باقی ماندہ 7 بیٹسمین 88 رنزکے اندر شکار کردیئے،اس بحث سے ہٹ کر کہ 364 اسکور بہت ہے،کافی ہے،اچھا ہے وغیرہ وغیرہ ،لیکن اچھے تجزیہ نگاروں کی خواہشات کا دھچکا لگا ہے.
بھارتی اننگ سے بہت سوں کی خوش فہمیاں دور
انگلینڈ کے خلاد ف 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعرات کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں شروع ہوا تھا.کے ایل راہول کی پہلے روز کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے بھارت نے 3 وکٹ پر 76 اسکور کئےتھے اور اب یہ کہا جارہا تھا کہ بھارت کے لئے 500 یا اس سے کم 450 یا پھر 400اسکور تو مسئلہ ہی کوئی نہیں ہے لیکن جمعہ کو انگلش بائولرز نے سب کی خوش فہمیاں دور کردیں،پہلے سیشن میں 4 وکٹیں 53 رنزکے عوض گر گئیں جب کہ اس کے بعد دوسرے سیشن میں بھی انگلینڈ کے بائولرز حاوی رہے اور انہوں نے مزید 3 وکٹیں اڑا کر بھارت کی اننگ 364 پر تمام کردی.
انگلش بائولرز کا دن چڑھتے ہی اٹیک
بھارت نے جب اننگ کا آغاز کیا تو 127 رنزبنانے والے کے ایل راہول صرف 2 رنزکا اضافہ کر کے 129 کے انفرادی اسکور پر رابنسن اور سبلی کا مشترکہ نشانہ بنے.بھارت کو دوسرا بڑا نقصان اجنکا رہانے کی شکل میں برداشت کرنا پڑا جو 4 رنزکے اضافہ سے 282کے مجموعہ پر1 رنزبناکر ائنڈرسن کے ہاتھوں کے برسٹو کا شکار بن گئے.اس کے بعد بھارت کی اننگ دفاعی لائن پر چلی گئی .رشاب پنت اور رویندرا جدیجا نے صورتحال سنبھا ل لی اور ٹیم کا اسکور 300 سے اوپر لے گئے .
آخری 5 وکٹیں 31 رنز کے اندر،پاکستان کی یاد تازہ
انگلینڈ کو ایک بار پھر بڑی کامیابی مارک ووڈ نے دلوادی جب 331 کے مجموعہ پر انہوں نے نہایت خطرناک بیٹسمین رشی پنت کو چلتا کردیا،وہ 37 رنزکر گئے .اس کے بعد بھارتی ٹیل اینڈرز انگلش پیس اٹیک کا سامنا نہیں کرسکے،آخری 3 وکٹیں تو صرف 2 ہی رنز جوڑ سکیں اور ان میں 40رنزبنانے والے رویندرا جدیجا بھی شامل تھے.بھارت کی آخری 3 وکٹیں اسکور میں 2،آخری 5 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں،یہ ایسا ہی ہوا کہ جیسے ایک رات قبل پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اسی ہزیمت سے دوچار ہوئی جب اس کی آخری 5 وکٹیں 31 رنزکے اندر اور آخری 3 وکٹیں بناکسی نقصان کے اضافہ کے گئی تھیں.
انگلش ٹیم کے لئے جمی اینڈرسن کا کردار
فاسٹ بائولر،عمر رسیدہ پلیئر جمی اینڈرسن ہی بڑا فرق بنے جو اب بھی وکٹوں پر وکٹیں لے رہے ہیں،وہ انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ کامیاب بائولر رہے،انہوں نے29 اوورز میں 62 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں.اولی رابنسن نے 73 اور مارک ووڈ نے 91رنزدے کر 2،2 وکٹیں لیں.معین علی بھی کامیاب بنے،جنہوں نے 53 رنز دے کر ایک کھلاڑی آئوٹ کر ہی دیا.
لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی پوزیشن
بھارتی کرکٹ ٹیم اگر چہ توقعات کے مطابق بڑا اسکور نہیں کرسکی اور جمعہ کے روز 36 اوورز کی بیٹنگ میں 88 اسکور کرکے 7 وکٹیں دے گئی لیکن اس کے بنائے گئے 364 اسکور کم بھی نہیں ہیں،یہ الگ بات ہے کہ میچ پر 100 فیصد گرفت پانے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا ہے،اب اگر اس کے بائولرز جتنی اچھی بالز کرلیں تو فالو آن کرنا مشکل ہوگا،اس کے بعد کی برتری ہوبھی جائے تو وہ زیادہ نہیں ہوگی جب کہ انگلش ٹیم پر اس اسکور سے کوئی دبائو نہیں بڑھے گا اور وہ معمول کے مطابق اپنی اننگ کو آگے لے جاتے ہوئے پہلے اس اسکور کے قریب جانے کی کوشش کریں گے،وہ اس میں کامیاب ہوگئے تو پھر ایک برابری کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا.
انگلش اننگ کی شروعات
انگلینڈ کی جوابی اننگ کا آغاز ہوگیا ہے،آخری اطلاعات تک اس نے 2 اوورز میں بناکسی نقصان کے 2 اسکور بنائے،بظاہر اس کے بیٹسمین تسلی سے کھیل رہے تھے اور اگر انہوں نے اچھا آغاز لے لیا تو پھر بھارت کے لئے بڑا بریک تھرو لینا نہایت ہی ضروری ہوجائے گا.انگلینڈ کے لئے بڑا نقصان یوں بنا کہ اس نے 14 اوورز بناکسی نقصان کے گزار کر بال پرانی کردی تھی لیکن اسکور نہ بنانے کی کوشش میں وہ اپنی ٹیم پر بوجھ کا سبب بنے،بھارت کو ایک کے ساتھ دوسری کامیابی بھی ساتھ ملی.جوئے روٹ اور رائے برنز نے تیسری وکٹ پر85 رنزکا اضافہ کیا لیکن یہ شراکت بھی ٹوٹ گئی،اگر بھارت کو دن کے اختتامی لمحات میں تیسری کامیابی نہ ملتی تو پھر انگلینڈ فرنٹ فٹ پرہوتا،اب اس وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے.کل کھیل کے تیسرے روز اگر انگلینڈ نے پہلا سیشن اچھا نہیں گزارا تو پھر بھارت کی کی برتری مسلمہ ہے اور اگر پہلے سیشن ایسا نکال دیا کہ زیادہ سے زیادہ 2 وکٹیں کھوکر مزید 80 اسکور کر لئے تو پھر اس سے 300 رنزکی امید کی جاسکتی ہے.
انضمام الحق کی خواہش تمام،رمیز راجہ کا تبصرہ بھی ناکام
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے امید ظاہر کی تھی کہ بھارت آج 500 بلکہ 550 رنزکرجائے گا،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایسا ہوجائے.رمیز راجہ نے بھی یہی توقع ظاہر کی تھی کہ بھارت کے لئے جیسے بڑا ٹوٹل کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے.450 رنز تو گھر کی بات ہے لیکن باتیں اور خواہشیں ادھوری رہ گئیں.
یہ پڑھ لیں اور جان لیں کہ کیا سے کیا ہوگیا
رمیز کو لارڈز میں دلہا مل گیا،انضمام کی بھارت سے ایک خواہش ،دلچسپ رپورٹ