دوسرا ٹیسٹ،زمبابوے پھر فالو آن کی طرف ،4وکٹیں اڑ گئیں

رپورٹ : عمران عثمانی

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی فالوآن کے قریب ہے ،یہ میچ بھی اس کے لئے قریب پہلے میچ کی کاپی ثابت ہورہا ہے.زمبابوے ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہے.دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر زمبابوے کے 4 کھلاڑی 52 پر آئوٹ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف ابھی اسے بہت سےمحاذ عبور کرنے ہیں.

عابد علی کی ڈبل سنچری،انضمام کی خواہش پوری

پاکستان نے 8وکٹ پر 510 رنزبناکر اننگ ڈکلیئر کی.زمبابوے کی اننگ کا آغاز محتاط ضرور تھا لیکن رنز نہ بنانے کے باعث جب اس کی متعدد وکٹیں گریں تو ٹیم کی تباہی شروع ہوگئی تھی.صفر پر پہلی وکٹ اس وقت گری جب تابش خان نےمساکنڈا کی وکٹ اپنے نام کی،یہ ان کی ڈیبیو وکٹ بھی تھی.23 کے مجموعہ پر کسوزا 4رنزبناکر حسن علی کی بال پر بولڈ ہوگئے.40کے مجموعہ پر پاکستان نے حریف کپتان برینڈن ٹیلر کی بڑی وکٹ لے لی جب شاہین آفریدی کی بال پر زمبابوے کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،وہ 9رنزبناسکے.پاکستانی اسپنر ساجد خان نے ملٹن شمبا کو 2 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا.یہ زمبابوے کی چوتھی وکٹ گری تھی اور اس کا اسکور47 تھا. رجس چکابوا اکیلے دفاعی حصار باندھے کھڑے تھے.کھیل کے خاتمہ پر زمبابوے نے 4وکٹ پر 52 رنزبنالئے تھے.پہلی اننگ کا اسکور پورا کرنے کے لئے مزید 458 رنزبنانے ہیں.چکابوا28پر کھیل رہے تھے.

دوسرا دن،پاکستان کےمزید 3 آئوٹ، کس کا غلبہ

پاکستان کی جانب سے شاہین،تابش،حسن علی اور ساجد نے ایک ایک وکٹ لی.

اس سے قبل پاکستان نے 268 رنز4وکٹ سے اننگ شروع کی تو پہلا سیشن زمبابوے کے نام رہا،اس نے پاکستان کی 3 وکٹیں جلد اڑادیں لیکن عابد علی وکٹ پر موجود تھے،ان کا ساتھ دینے نعمان علی آئے .دونوں نے 8ویں وکٹ پر 169 رنز کااضافہ کیا،اس دوران عابد علی نے ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ نعمان علی97 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے.وہ اپنی پہلی سنچری مکمل نہیں کرسکے .عابد علی 215 پر ناٹ آئوٹ رہے. موزا ربانی نے 3 اور چیسورو نے 2وکٹیں لیں.