آئی سی سی رینکنگ میں بابر کوہلی اور کوہلی بابر کے تعاقب میں

بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ کھیلے بغیر ہی آئی سی سی ون ڈے درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں. بدھ کو آئی سی سی کی اپ ڈیٹ کی گئی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی یہاں پہلی پوزیشن پر ہیں.دونوں میں فاصلہ زیادہ نہیں ہے اگر ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف باقی ماندہ 2 میچز میں نہ چلے اور بابر نے جنوبی افریقا میں پرفارم کردیا تو وہ پہلی پوزیشن پر قابض ہوسکتے ہیں.

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ بھی جاری کردی ہے.بابر اعظم کی اس میں بدستور تیسری اور ڈیوڈ میلان کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ ویرات کوہلی نے اپنے درجہ میں ترقی کی ہے اور 5 ویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں.

بائولنگ میں افغانستان کے راشد خان کی بادشاہت کا دھڑن تختہ ہوا ہے وہ طویل عرصہ بعد پہلی پوزیشن کھو نے پر مجبور ہوگئے.پروٹیز اسپنر تبریز شمسی پہلے نمبر پر آگئے ہیں.

بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں صحیح جوڑ پڑا ہے .ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں آگے ہیں اور بابر اعظم ان کے تعاقب میں ہیں جبکہ بابر اعظم تی 20 میں آگے ہیں اور ویرات کوہلی ان کے پیچھے ہیں.کرکٹ شائقین کے لئے دونوں سپر اسٹارز کی یہ کشمکش بھی دیکھنے لائق ہوگی.