آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،چھلانگ اور تنزلی

عمران عثمانی
Latest update 28 feb 2021.image by twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے. بھارت اور انگلینڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی ترقی ہوگئی ہے جبکہ بائولنگ میں روی چندرن ایشون نے بھر پور چھلانگ لگائی ہے.
نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے واحد بیٹسمین بابر اعظم ٹاپ 10 میں بدستور موجود ہیں اور ان کا نمبر 6 ہے. روہت شرما 8 ویں نمبر پر آگئے. نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے،آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی 5 ویں نمبر پر آگئے. پاکستان کے بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے.
بائولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون ٹاپ تھری میں داخل ہوگئے ہیں. پہلا نمبر بدستور پیٹ کمنز کا ہے. نیل ویگنار دوسرے اور ایشون تیسرے نمبر پر ہیں .ہیزل ووڈ چوتھے ،ٹم سائوتهی 5 ویں اور جیمز اینڈرس تنزلی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں. پاکستان کا کوئی بائولر حسب سابق ٹاپ 10 میں نہیں ہے.
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر آگیا ہے.