ٹی 20 رینکنگ، بابر کی ترقی مگر جھٹکا بھی بڑا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ہے،ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے باعث یہ درجہ بندی پاک جنوبی افریقا سیریز کے اختتام پر جاری نہیں ہوسکی تھی.پاکستان نے پروٹیز کے خلاف سیریز 1-3سے جیتی تھی اور اس میں بابر اعظم کی پرفارمنس اچھی رہی تھی،گزشتہ دنوں ایک روزہ رینکنگ میں بابر ویرات کو ہلی کو پہلی پوزیشن سے محروم کرچکے تھے اور ٹی 20میں تو وہ کوہلی سے تو پہلے ہی آگے ہیں لیکن یہاں اسے پہلی پوزیشن کا نمبر حاصل کرنے کا نیا مشن ہے.

نئی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بابر اعظم سابقہ 797 ریٹنگ سے 844تک آگئے ہیں اور اس طرح ان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں.ڈیوڈ میلان 892 ریٹنگ کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر فائز ہیں.ایرون فنچ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے.کوہلی 762 کے ساتھ 5ویں نمبر پر چلے گئے ہیں.فخر ٹاپ 10 میں نہ آسکے.

بابر کی منزل پہلی پوزیشن ہے لیکن آج زمبابوے کے خلاف 2 پر آئوٹ ہونے سے ان کے نمبر ون کی جانب پیش قدمی کو جھٹکا لگا ہے.اگر ایسے ہی ایک اننگ میں وہ آئوٹ ہوگئے تو انکی نمبر ون پوزیشن کی حسرت ہی رہ جائے گی.

ٹیم درجہ بندی میں انگلینڈ پہلے ،بھارت دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کی پہلی پوزیشن میں صرف 10ریٹنگ کا فرق ہے اور اس میں یہ چاروں ٹیمیں سفر کر رہی ہیں.