آئی سی سی رینکنگ،بابر کی واپسی،روٹ کی ترقی،پاکستانی بائولرز کی بدستور غیر حاضری
رپورٹ و تجزیہ : عمران عثمانی
انٹر نیشنل کرکٹ کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لئے اچھی خبر آئی ہے کہ وہ10 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے بہتر نمبر پر آگئے ہیں،ویرات کو ہلی کی پوزیشن قریب وہی رہی ہے جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ نے 180کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت ترقی پالی ہے اور اسی طرح بھارتی بائولر جسپریت بمراہ نے بھی جمپ لگایا ہے.
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ
پاکستانی کپتان بابر اعظم گزشتہ ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں و آخری نمبر پر تھے اور یہی نہیں بلکہ اس پر بھی 2 امیدوار تھے،بابر کا 10واں نمبر دوسرے درجہ کاتھا،مطلب کہ وہ ٹاپ 10کے اخراج کے دروازے پر کھڑے تھے لیکن پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے شکست کے باوجود بابر اعظم کی 30رنز اور ایک ہاف سنچری کی اننگ نے ان کو سپورٹ کردیا اور وہ 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں .ان کی ریٹنگ 725 ہے جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک ریٹنگ کمی سے 724 کے ساتھ9 ویں اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک 717 کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں.نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 901 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں .انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نےکمال ترقی کی ہے اور وہ 893ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،اس سیریز میں وہ یقینی طور پر آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر ریٹنگ کی پہلی پوزیشن پر آجائیںگے اور یہ بات ان کے پیش نظر ہوگی.سٹیون سمتھ 893کے ساتھ تیسرے اور مارنس لبوشین 878 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں .
ویرات کوہلی کا کیا بنا
ایک وقت تھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں سٹیون سمتھ اور ویرات کوہلی کے سواکسی کا چرچا نہیں ہوتا تھا،بھارتی کپتان طویہ عرصے سے ٹاپ 4 سے باہر ہیں.لارڈز ٹیسٹ میںبھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور جتنے رنزکئے،اس سے ان کی5 ویں پوزیشن برقرار ہے.ان سے 3 ریٹنگ نیچے 773کے ساتھ ان کے ہم وطن روہت شرما چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور وہ کوہلی سے آگے نکل سکتے ہیں،7واں نمبر بھارت ہی کے رشی پنت کا ہے.
ٹیسٹ پلیئرز بائولنگ رینکنگ
یہ ایسا باب ہے کہ جہاں سے پاکستان طویل عرصہ سے باہر ہے،کوئی بائولر ٹاپ 10 میں نہیں ہے،اسی طرح اس بار بھی یہی حال رہا.آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے.بھارت کے روی چندرن ایشون تسلسل کے ساتھ نہ کھیلتے ہوئے بھی دوسری پوزیشن پر ہیں.ٹم سائوتھی اور جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں.نیل ویگنار اور جمی اینڈرسن کا نمبر 5 اور 6 ہے.کیگیسوربادا اور سٹورٹ براڈ اگلے 2 نمبرز پر ہیں.ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا 9واں نمبر ہے جب کہ بھارت کے جسپریت بمراہ ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں آگئے ہیں اور ان کا نمبر 10واں ہوگیا ہے،لارڈز ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار بائولنگ کی .
پاکستانی بائولرز کا مسئلہ
پاکستانی بائولرز ٹاپ 10میں کیوں نہیں ہیں،اس لئے کہ یہ نام نہاد گیند باز ہیں،میچ ونرز نہیں ہے،ان کے کوچ وقار یونس اب بھی ان سے مطمئن ہیں اور ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں لیکن جیسے یہ بائولرز ویسٹ انڈیز کے خلاف چانس ہوتے ہوئے میچ نہیں جتواسکے،اس سے ان کی سکلز واضح ہوتی ہیں اور پھر قد کاٹھ بھی،اس لئے یہ گیند باز اس قابل نہیں ہیں کہ یہ ٹاپ 10میں داخل ہوسکیں.