رنز کی بھوک،حنیف محمد کا ریکارڈ کیسے ٹوٹا،لارا کے 501 رنزکی اننگ کا بڑا راز

کرکٹ کی دنیا کے لئے حیرانگی کا دن،ناقابل یقین کارنامہ رقم ہوگیا،پاکستان کے بڑے پلیئر حنیف محمد کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا،6 جون 1994 کو برائن لارا نے 500 پلس کی اننگ جڑ دی،یہ سب کیسے ہوگیا،اچانک تو نہیں ہوا؟

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری پلیئر برائن لارا کے بیٹ نے وہ راز اگل دیا کہ جس کے قریب تو چھوڑیں،جس کی طرف کوئی جستجو کرتا بھی دکھائی نہیں دیا،کیا سچن ٹنڈولکر تا کیا رکی پونٹنگ،کیا انضمام الحق تو کیا ویرات کوہلی.کوئی بھی آس پاس نہیں ہے،لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے انگلش کائونٹی کرکٹ کے میچ میں ایج باسٹن کے مقام پر یہ تاریخ رقم ہوئی. لارا واروکشائر کے لئے کھیل رہے تھے،مقابل بدقسمت ٹیم ڈرہم تھی،سب بائولرز ناکام ہوگئے،برائن لارا نے جب 500رنز مکمل کئے تو وہ میچ کا چوتھا وآخری دن تھا،اتفاق سے 6جون کا دن تھا اور سال 1994 کا تھا،وہ501 پر ناقابل شکست رہے اور انہوں نے حنیف محمد کا 499 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا.

یہ سب کیسے ہوا،62 چوکے،10 چھکے کوئی معمولی بات نہیں تھی474 منٹ کی بیٹنگ میں 427 بالز کھیلنا اور 6 سے زائد کی اوسط سے اسکور کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا،یہ سب کیسے ہوا؟ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ لارا نے اس سے 2 ماہ قبل برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف ہوم میدانوں میں ایک کارنامہ سرانجام دیا تھا ،انہوں نے سینٹ جانز میں 375 رنزکی ورلڈ ٹیسٹ اننگ کھیلی تھی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا تھا،یہ ایک ایسا اعتماد تھا اور یہ ایک ایسا ہاتھ تھا جو مضبوطی سے چل رہا تھا اور اسے ناقابل یقین استحکام حاصل تھا.بعد میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے 380رنزبناکر لارا سے ریکارڈ چھینا لیکن اس کے 6 ماہ بعد لارا نے 1995 مین 400رنزکی اننگ بھی کھیل لی تھی.

پاکستان کے سابق کپتان آصف اقبال کا یوم پیدائش بھی آج 6 جون ہے،وہ 1943 میں بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئے،پاکستان کے 7 فٹ لمبے قد کے پیسر محمد عرفان بھی آج کے روز1982میں پیدا ہوئے تھے.