پاکستان کو پویلین میں 2اسکورکیسے ملے،حفیظ کیسے ٹاپ پر،رضوان کا کیا اعزاز،بائولنگ میں محرومی

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان زمبابوے سیریز کے ہیرو بابر اعظم بنے نہ کوئی اور بلکہ یہ اعزاز پاکستان کے مستند بیٹسمین کا درجہ لیتے وکٹ کیپر محمد رضوان نے حاصل کرلیا ہے،انہوں نے 3میچزکی سیریز میں 186کی اوسط سے 186اسکور کئے.اسٹرائیک ریٹ بھی تمام مستند بیٹسمینوں سے عمدہ 134 کے قریب رہا،ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین 100 بھی پورے نہ کرسکا. بابر اعظم 95 اور زمبابوے کے مدھویر 89رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.

اب اہم بات یہ رہی ہے کہ اس سیریز میں ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز 2میچزمیں 37 رنزکرسکے.فخرزمان کا 3میچز میں مجموعہ 15تک رہا.محمد حفیظ 3میچزکی 2 اننگز میں محض 10تک پہنچ پائے.حیدر علی کے ایک میچ میں اور آصف علی کا ایک میچ میں ایک ہی اسکور بن سکا ہے.پاکستان کی مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام گئی،صرف ایک پلیئر محمد رضوان نے بہت اعلیٰ اور بابر اعظم نے درمیانی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے .

بائولنگ میں تو حساب ہی الٹا پرا،زمبابوے کے جنگوے نے 3میچزمیں 79رنزکے عوض 9وکٹ لے کر ٹاپ کیا ہے.کمال بات یہ رہی ہے کہ محمد حسنین 5وکٹ کے ساتھ دوسرے اور ایک میچ کھیلنے والے حسن علی 4وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہیں.حارث رئوف اور عثمان قادر کی بھی 4،4 وکٹیں ہیں لیکن ان کے میچز زیادہ ہیں.

شعیب اختر نے پاکستان کی جیت کو مذاق میں اڑادیا،اہم انکشاف

پاکستان زمبابوے کے اوور آل ریکارڈ کے باب میں حفیظ احمد شہزاد کا ریکارڈ نہ توڑ سکے،انہیں صرف 15رنز درکار تھے اور وہ 10ہی کرسکے،چنانچہ احمد شہزاد 265اسکور کے ساتھ اب بھی ٹاپ پر ہیں،حفیظ 261رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں.محمد رضوان 9میچزمیں 80کی اوسط سے 241 رنزکر کے بابر اعظم سے بھی اوپر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں.بابر 228کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں.

پاکستان کی یہ جیت سوالات چھوڑ گئی،رمیز راجہ نے 4خامیوں اور ذمہ داروں کا تعین کردیا

بائولنگ کے باب میں 12 میچز کھیل کر 14وکٹ لینے والے حفیظ اب بھی پہلے نمبر پر ہیں لیکن زمبابوے کےجونگوے5 اور پاکستان کے عثمان قادر 6میچزمیں 12،12 وکٹ کے ساتھ دوسرے و تیسرے نمبر ہیں ،یہاں گویا محمد حفیظ کا ٹاپ رہنے کا سابقہ ریکارڈ قائم ہے.پاکستان زمبابوے کے 17مجموعی میچزمیں بہر حال زمبابوے ایک کامیابی اپنے نام کرچکا ہے.

پاکستان زمبابوے کی اننگ جب ختم ہوئی تو ٹیم کا اسکور 162تھا لیکن پویلین پہنچتے ہی رضوان اور پاکستان کو 2 اسکور مزید مل گئے،وہ ایسے کہ رضوان کی لگائی گئی ہٹ کو امپائر نے چوکے میں بدلا تھا لیکن بعد میں تھرڈ امپائر نے اسے چھکا قرار دے دیا.