پریکٹس میچ میں زلمی کنگز کے سامنے بے بس،3 نئے واقعات

پاکستان سپر لیگ 6 طویل وقفہ کے بعد شروع ہونے کو ہے،اس کے آغاز سے قبل کھیلے گئے آج کے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کا باجا بج گیا،کراچی کنگز نے 73 کے معمولی اسکور پر ڈھیر کردیا،یہی نہیں اس کے بعد باہمی رضامندی سے ہدف 130مقرر کرکے بھی میچ جیت لیا ہے.

پی ایس ایل 6، کنڈیشن اور اوس کا کسے فائدہ،کیچز کہاں ڈراپ،فاتح کون،رمیز نےاہم راز بتادیئے

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کچھ کی پرفارمنس اعلیٰ تھی تو کچھ مکمل ناکام ہوگئے ہیں لیکن کمال بات یہ تھی کہ ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل ایسی کارکردگی پریشانی کا باعث ہے.اس میچ میں3 نئی باتیں ہوئی ہیں ،سب سے پہلے تو یہ طے کیا گیا کہ کراچی کنگ ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی،ہر ٹیم 12 پلیئرز پر مشتمل ہوگی،چنانچہ زلمی نے پہلے بیٹنگ تو کنگز کے بائولرز نے زلمی کی اننگ صرف 73پر لپیٹ دی.ڈیوڈ ملر 29رنزبناکر ٹاپ پر تھے،اہم بات یہ بھی تھی کہ اننگ 13ویں اوور میں ختم ہوگئی.کراچی کی جانب سےارشد نے 6رنز دے کر 3 وکٹیں لیں.

اتنے کم اسکور کو دیکھ کر کراچی کنگز نے باہمی رضامندی سے 73 اسکور کو 129میں بدل دیا اور کہا کہ وہ 130کاہدف بنائیں گے.پھر کنگز نے 11بالز قبل 2 وکٹ پر ہدف مکمل کرلیا،اننگ کی خاص بات شرجیل خان کے بنائے گئے 24 بالز 36 رنز تھے.بابر اعظم نے 22 بالز پر 32کی اچھی اننگ کھیلی جبکہ والٹن نے 22 بالز پر 30 کئے .

کراچی کنگز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرر رہی ہے اور اس کے لئے پریکٹس میچ بھی اہم ہے،اسی طرح ان میچز میں ناکام رہنے والے پلیئرز کو بھی خاصے دبائو کا سامنا ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں