حسن اور فہیم کا پروٹیز پر ڈرون اٹیک،35 رنزکے اندر 8شکار،ٹیم ڈھیر

رپورٹ:عمران عثمانی

حسن علی اور فہیم اشرف کا ڈرون اٹیک،جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم مستحکم آغاز کے باوجود صرف 144 رنزبناسکی.آخری 8وکٹیں اسکور میں 35رنزکا اضافہ کرسکیں.اس طرح پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لئے صرف145 رنزکا ہدف ملا ہے .سنچورین میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستانی پیسرز کے حملوں نے میزبان بلے بازوں کی ایک بھی نہ چلنے دی اور پوری ٹیم 3بالز قبل صرف 144 پر آئوٹ ہوگئی.

چوتھا ٹی 20،ٹاس پھر پاکستان کا،بابر اعظم نے اس بار کیا فیصلہ کیا،ٹیم میں کیا تبدیلی ہوئی

جنوبی افریقا کےا یڈن مارکرم کا تو پاکستان نے اچھا شکار کر لیا کہ انہیں 11پر شکار کرکے سیریز کے ہائی اسکورر کے امیدواروں سے نکال دیا کیونکہ اگر وہ ایک ففٹی اور کرتے تو اننگ کے اختتام تک بلکہ میچ ختم ہونے تک بھی ٹاپ اسکوررکے امیدواروں میں ہوتے.پاکستانی کپتان بابر اعظم کی دعوت پر پروٹیز نے اس بار بھی اپنی طرف سے بڑے اسکور کی بنیاد کی شروعات کیں لیکن 16کے مجموعہ پر ایڈن مارکرم آئوٹ ہوگئے.وہ 11اسکور کرسکے،ان کو محمد نواز نے ایل بی کردیا.پاکستان کو دوسری کامیابی کے لئے کافی انتظار کرنا پڑا کیونکہ جانی مین میلان اور ڈیئر ڈوسین اسکور کو 9ویں اوور میں 73 تک لے گئے،اس مجموعہ پر جان مین میلان فہیم اشرف کو جان دے گئے کیونکہ انہوں نے ان کی بال پر فخرزمان کو کیچ دے دیا.وہ28 بالز پر 33کرسکے،ایسا لگ رہا تھا کہ پروٹیز کو وکٹ گرنے کا زیادہ نقصان نہیں ہورہا تھا کیونکہ اس نقصان کے بعد بھی اسکور کی رفتار میں کوئی کمی نہ ہوئی.اسکور 100سے اوپر چلا گیا تھا مگر جب 109کے مجموعہ پر ہنرک کلاسین اور 3رنزکے اضافہ سے 52رنزکی اننگ کھیلنے والے ڈیئر ڈوسین آئوٹ ہوئے تو پھر لائن ہی لگ گئی.ٹیم نہ سنبھل سکی اور وکٹیں تیزی کے ساتھ گرنے لگیں.ٹیم 19اوورز اور 3بالز پر صرف 144کا ٹوٹل سیٹ کرسکی.

فہیم اشرف نے 17 اور حسن علی نے 40رنز دے کر 3،3وکٹیں لیں جبکہ حارث رئوف بھی 18رنز دے کر 2آئوٹ کر گئے.