حفیظ اور اہلیہ کی ایک دوسرے کو مثالی مبارکبادیں،شاہد آفریدی اور سعید انورتنقید کی زد میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دلچسپ انداز میں دی ہے.نازیہ حفیظ نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے لکھا ہے کہ

شادی کی سالگرہ میری محبت محمدحفیظ کو مبارک ہو،آپ نے میری زندگی کو خوبصورت اور قابل عزت بنایا ہے،ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ دکھائی دے رہا ہے اور عقب میں محمد حفیظ مسکرارہے ہیں.

محمد حفیظ نے بھی اس کے لئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا سہارا لیا،حفیظ نے لکھا ہے کہ

نازیہ حفیظ کو شادی کی15ویں سالگرہ مبارک ہو،جنہوں نے میری زندگی کے مشکل اور سخت ترین لمحات میں میری زندگی اور میرے سائیڈ کے حالات کو سنبھالا ہے،آپ میں کمال انرجی اور منیجمنٹ کی اچھی اسکلز ہیں.

محمد حفیظ اور انکی اہلیہ کی جانب سے شادی کی سالگرہ کی اس طرح کی مبارکبادوں کو سوشل میڈیا پر پسند کیا گیا ہے.حفیظ نے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا و زمبابوے کادورہ کیا تھا اور محدود اوورز کی کرکٹ کھیلی تھی لیکن وہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں تھے اس لئے 2 ہفتہ قبل ہی پاکستان آگئے تھے.

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سعید انور اور شاہد آفریدی کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے وہ کسی پروگرام میں شریک ہیں لیکن دونوں نے ماسک نہیں پہن رکھے ہیں اور سوشل فاصلےکا خیال رکھا نہیں گیا ہے.اس حوالہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے کہ دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت.