حفیظ اور عاقب لاہور کی سڑکوں پر،کوچز وکھلاڑی بھارت چھوڑنے لگے،متعدداہم خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ سابق فاسٹ بائولرعاقب جاوید کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے اور دکانداروں،عوام کو ایک ہی تلقین کرتے رہے.لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا بھی ساتھ تھے.

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے اسٹار کرکٹرز عوام کو کورونا سے بچائو کی تلقین کر رہے ہیں اور اس کے لئے ایس او پیز کی عملداری یقینی بنانے کی درخواست کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ماسک پہننے کا کہہ رہے ہیں.لاہور انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ستاروں کی یہ کو شش دراصل اس مہم کا حصہ ہے کہ حکومت عوام میں کورونا رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے .لوگ اپنے ہیروز کی بات مان لیں گے،ان کے کہنے پر ماسک پہن لیں گے.

کرکٹ کے میدانوں سے پیر کے دن بڑی ہی اہم ترین خبریں رہی ہیں.کینڈی میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 209 رنز سے جیت کر سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے.

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ون ڈے رینکنگ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے ،جس کے بعد انگلینڈ پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا ہے اور نیوزی لینڈ نے اس کی جگہ لے لی ہے.ورلڈ چیمپئن انگلینڈ چوتھے نمبر پر چلاگیا ہے.آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے.پاکستان چھٹے نمبر پر ہی ہےجبکہ جنوبی افریقا کا 5واں نمبر ہے.ٹی 20رینکنگ میں آسٹریلیا کو جھٹکا اور نیوزی لینڈ کو لمبا جمپ ملا ہے.آسٹریلیا 5ویں نمبر پر چلاگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر آگیا ہے،انگلینڈ کی پہلی پوزیشن ہی ہے اور پاکستان اپنے چوتھے نمبر پر موجود ہے.

کورونا نے آئی پی ایل پر اپنے سائے گہرے کردیئے ہیں.آج ہونے والا میچ 5مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے،یہ میچ کولکتہ اور رائل چیلنجرز بنگلور کا تھا .نائٹ رائیڈرز کیمپ سے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،اس واقعہ کے بعد آئی پی ایل پر التوا کے بادل منڈلانے لگے ہیں.آسٹریلیا کی حکومت اپنی جگہ برہم ہے،اس کا بورڈ بھی لگتا ہے کہ اپنے پلیئرز سے ناراض ہے کیونکہ اس نے بھارت سے اپنے پلیئرز کو جیٹ طیارے پر آسٹریلیا آنے سے روک دیا ہے.بنگلہ دیشی کرکٹرز شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان کے اب آئی پی ایل چھوڑنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،دونوں نے اپنے ملک رابطے کئے ہیں اور وہ شاید جلد ہی بھارت چھوڑ دیں .ایک غیر ملکی کوچ مائیکل سیلٹر تو بھارت سے مالدیپ منتقل ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں