باکردار لوگ شکایتیں نہیں فیصلے کرتے ہیں،بیان بازی بند کرو،شعیب اختربابر اعظم پر برہم

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کو لٹاردیا اور ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا.راولپنڈی ایکسپریس نے قومی کپتان کو یہ بھی سمجھادیا کہ ان کے کرنے کے کام کیا ہیں اور کن کاموں سے انہیں ہر حال میں بچنا ہے.ہرارے ٹیسٹ کی فتح کے 2دن بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا،تھوڑی تنقید جاری ہے کہ ٹیم کو550 اسکور کرنے چاہئے تھے.میچ اڑھائی دن میں جیتنا چاہئے تھا وغیرہ وغیرہ.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ گزشتہ 2سالوں میں 22تبدیلیاں ون ڈے اور 10 ٹیسٹ میں کرچکے ہیں،اس وقت کپتان نیا ہے.کھلاڑی تبدیل ہیں.سلیکشن کمیٹی بھی بدلی ہوئی ہے تو تھوڑا وقت دینا ہوگا.ٹی 20 کی متعدد تبدیلیاں ہیں،پاکستان سال میں 7ٹیسٹ کھیلتا ہوتا ہے ،اس میں زیادہ سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے،ہمیں کپتان کو بیک کرنا ہوگا کیونکہ وہ گھر سے سیکھ کر نہیں آیا.پاکستانی ٹیم اس وقت پراسس میں ہے اور کپتان کی بھی یہی حالت ہے.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو ٹویٹر پر آکر پیغام دینے کی کہ میں ہی فیصلے کر رہا ہوں،اگر اپنے فیصلوں میں پاور لانی ہے تو وہ لائیں.یہ غصہ دکھانا ہے تو اپنے فیصلوں میں لائو اور دکھائو.باکردار اور تگڑے لوگ شکایتیں نہیں بلکہ فیصلے کرتے ہیں.سوشل میڈیا پر آکر آپ کو صفائیاں دینے یا دعویٰ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.میرا دوسرا مشورہ یہ ہے کہ بہترین لوگوں سے مشورہ لیں.بڑے کپتان بنیں.سال بعد میچور ہوجائوگے.پاکستان جو اس وقت کرکٹ کھیل رہا ہے ،یہ پرانی کرکٹ ہے.پرانامائنڈ سیٹ 20 سال والا ابھی چل رہا ہے جس میں ٹک ٹک کے سوا کچھ نہیں ہے.

پاکستان کو اس سے نکلنا ہوگا،ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہوگی.فواد عالم کے 11سال ضائع ہوگئے.حسن علی بڑا کریکٹر ہے.2سال پہلے ڈائون تھا،اب بہتر ہے.اگلے ٹیسٹ میں 3نئے لڑکے دھانی،زاہد اور تابش کو کھلادیں،سامنے زمبابوے ہے،کوئی فرق نہیں پڑےگا.

شعیب اختر نے بابر اعظم کی دھلائی کیوں کی ہے

زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران ایک شکست پر شعیب ملک نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ٹیم سلیکشن ٹھیک نہیں ہے اور ٹی 20 کوچ بھی ماڈرن درکار ہے.اس طرح انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ہدف بنایا تھا،اس کے فوری بعد بابر اعظم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام فیصلے میری مرضی کے ہوتے ہیں اور میں ہی لیڈ کررہا ہوں.

دوسرا ٹیسٹ،دھانی کے ساتھ ایک اور نیا کھلاڑی دیکھنا چاہتا،شعیب اختر کی خواہش

دوسری جانب شعیب اختر نے ہرارے ٹیسٹ کی جیت کے فوری بعد کہا تھا کہ اگلے ٹیسٹ میں 2 نئے لڑکے کھلائے جائیں.کرک سین نے وہ خبر رپورٹ کی تھی لیکن اب شعیب نے 2کی بجائے 3نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کا مطالبہ کیا ہے.شعیب اختر کا یہ مطالبہ اس لئے بھی درست لگتا ہے کہ قومی اسکواڈ کے ساتھ سفر کی سختیاں جھیلنے والے ان نئے لڑکوں کو کمزور ٹیم کے خلاف بھی موقع نہیں ملا تو پھر شاید ہی وہ اس طرح کبھی کھیل سکیں.

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2میچزکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعہ 7مئی سے شروع ہوگا،گرین کیپس کو 0-1 سے برتری حاصل ہے.فواد عالم اور حسن علی نے پہلے میچ میں آئوٹ کلاس کارکردگی دکھائی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں