مقدر اور قلندرز سے شکست،کوئٹہ کی مسلسل دوسری ناکامی،لاہورکی مسلسل دوسری جیت

عمران عثمانی
Image By Twitter

پاکستان سپر لیگ 6 کے اہم ترین میچ میں قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بری طرح 9وکٹ سے ہرا کر رکھدیا،سرفراز الیون لاہور سے ہاری یا ٹاس سے،پہلے بیٹنگ کرنے نے ہار مقدری کی یا 178 رنز بھی معمولی اسکور ثابت ہوئےاور یا پھر ٹاس کا ہارنا میچ کی شکست رقم کرگیا،جوبھی تھا قلندرز نے فخرزمان اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کے سبب ہدف 10 گیندیں قبل ایک وکٹ پر پورا کرلیا،سرفراز الیون ناکامی کی تصویر بنے رہے،قلندرز کی یہ مسلسل دوسری جیت،گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل دوسری ناکامی ہے.
لاہور قلندرز نے 179رنزکے بڑے ہدف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اننگ کا بااعتماد آغاز کیا،اوپنرزفخرزمان اور کپتان سہیل اختر نے گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی اوورز کو ناکارہ بناکر رکھ دیا،دونوں نے 8اوورز اور 4بالزپر 64رنزکا آغاز فراہم کیا،یہ تھوڑا سلو اسٹارٹ تھا لیکن وکٹیں باقی تھیں،سہیل21رنزبناکر زاہد محمود کی خوبصورت گگلی پر بولڈ ہوگئے،اس کے بعد تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ آئے،دونوں نے اسکور کو آگے بڑھایا،قلندرز کو آخری 48بالزپر 88رنز درکار تھے،فخر زمان ہاف سنچری مکمل کرچکے تھے۔محمد حفیظ وقفہ وقفہ سے چھکے لگارہے تھے،انہوںنے نہایت صبر مگر چاک و چوبند ہوکر شاٹس کھیلے۔14 ویں اوور میں حفیظ کا آسان کیچ صائم نے ڈراپ کردیا،سرفراز کی مایوسی دیکھنے لائق تھی،حفیظ کا اسکور اس وقت 24 اور ٹیم کا 1وکٹ پر 105 تھا،یہ 14واں اوور تھا جوعثمان شنواری کر رہے تھے۔انہوں نے اس اوور میں 19رنز کھالئے،نتیجہ میں ڈراپ کیچ نہایت خوٍفناک یاد بننے لگا.فخرزمان اور حفیظ نےا س کے بعد وقفہ وقفہ سے چھکوں کی برسات کردی.آخری 4 اوورز میں رنزقریب آگئے تھے،حفیظ نے 24بالز پر ہاف سنچری مکمل کردی.رہی سہی کسر 17ویں اوور میں فخرزمان کا کیچ ڈراپ کرکے پوری کردی گئی.قلندرزکو آخری 3اوورز میں 22رنزدرکارتھے.18ویں اوور میں فخر اور حفیظ نے دوسری وکٹ پر 100رنزکی شراکت قائم کردی.کوئٹہ نے179 اسکور ایک وکٹ پر 10گیندیں پہلے مکمل کرلیا. حفیظ 33 بالز پر 6 چھکوں کی مدد سے 73رنز اور فخر 52بالز پر 82 رنز پر ناقابل شکست گئے.اکلوتی وکٹ زاہد محمود نے لی.شنواری کو 4اوورز میں 47رنز پڑے.
اس سے قبل کوئٹہ ٹیم نے ٹاس ہار دیا،سرفراز کو ٹاس ہارنے پر پہلے بیٹنگ کا ہی کہا گیا،کوئٹہ کا آغاز تباہ کن تھا،دونوں اوپنرزٹام بونٹن4اور صائم ایوب 3 کے ساتھ 12کے مجموعہ پر حارث رئوف کا شکار بن گئے۔سرفراز احمد اس میچ میں چوتھے نمبر پر آئے اور گیل کے ساتھ مل کر 101کی شراکت قائم کردی،14ویں اوور میں سرفراز 40 اور 15ویں اوور میں کرس گیل شاندار68رنزبناکر آئوٹ ہوگئے،گیل نے 5چھکے بھی لگائے۔2وکٹیں گرنے کے باوجود کوئٹہ نے آخری 5اوورز میں60کے قریب اسکور کئے،آخری اوورز میں20 بالز پر33 ناقابل شکست رنزکی مدد سے گلیڈی ایٹرز اپنی اننگ کا اختتام 6وکٹ پر 178پر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔حارث رئوف نے 38رنز دے کر3اور شاہین نے 43،احمد دانیال نے 29اورراشد خان نے 30رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں