چوتھا ٹی 20،ٹاس پھر پاکستان کا،بابر اعظم نے اس بار کیا فیصلہ کیا،ٹیم میں کیا تبدیلی ہوئی

رپورٹ:عمران عثمانی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے ٹی 20میچ کا ٹاس ہوگیا ہے.سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں ایک بار پھر بڑے اسکور کی توقع ہے .بابر اعظم پھر ٹاس جیت گئے ہیں اور انہوں نےایک بار پھر بائولنگ کا پہلے فیصلہ کیا ہے .

میزبان ٹیم کے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ مسلسل 24 ماہ سے وہ باہمی ٹی 20 سیریز نہیں جیت پارہے ہیں اور پاکستان کے خلاف بھی جیت نہیں سکیں گے کیونکہ زیادہ سے زیادہ وہ سیریز ڈرا کرسکتے ہیں.

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. ٹاس سے قبل ہی قریب 5منٹ پہلے ٹیموں کی تفصیلات آگئی تھیں جن سے علم ہوا کہ دونوں ممالک نے اپنی ٹیموں کو برقرار رکھا ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے.

محمد عباس کی طوفانی بائولنگ،ہیٹ ٹرک سمیت 5وکٹیں،بین سٹوکس پھر آئوٹ

پاکستانی ٹیم میں آخری میچ میں ٍفخرزمان ون ڈائون پوزیشن کے لئے سلیکٹ تھے جبکہ حیدر علی موجود تھے اور حارث رئوف ڈالے گئے تھے.عثمان قادر نہ پہلے تھے اور نہ اب ہیں.

بابر اعظم کے بقول پہلے میچ والی اسپرٹ ہوگی،ٹیم بھی وہی ہے مگرپلاننگ تھوڑی بدلی ہے کہ پروٹیز کو کم اسکور پر آئوٹ کیا جائے،گرائونڈ وہی ہے لیکن پچ تبدیل ہے،اس لئے کچھ بھی ہوسکتا ہے.

پاکستان کو 1-2سے برتری ہے اور یہ رواں دورے کا آخری انٹر نیشنل میچ بھی ہے،قومی ٹیم ایک روزہ سیریز پہلے ہی جیت چکی ہے.