کرکٹ شائقین کے لئے آج پھر ڈبل شو،ون ڈے میچ کے ساتھ ٹی20 کا بھی مزا

کرکٹ کی دنیا میں آج پھر 2بڑے میچ بیک وقت کھیلے جارہے ہیں،نارتھ سائونڈ میں سری لنکن ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریزمیں وائٹ واش شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ دوسری جانب احمد آباد میں بھارت اور انگلینڈ ایک بار پھر ٹی20 میچ میں مدمقابل ہونگے،کوہلی الیون کو ابتدائی میچ میں شکست کے بعد کم بیک کا مشکل معرکہ سر کرنا ہوگا کیونکہ انگلش ٹی 20 اسکواڈ فل جوبن کےساتھ بھارت میں موجود ہے.

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالہ سے اس سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ انگلش ٹیم یہاں سے جیت کر اپنی عوام و دنیا کو یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ بھارت میں جاکر بھارت کو ہرانا نہایت آسان امر ہے اور وہ ورلڈٍ کپ کی طرح ٹی 20ورلڈٍ چیمپئن بننےکےلئے بے تاب ہے.ویسے بھی مہمان ٹیم کا اس فارمیٹ میں ریکارڈ شاندار چل رہا ہے.گھر سے باہر دنیا کے کسی بھی حصہ میں اس نے آخری 5سیریز جیتی ہیں،اوور آل 10میں سے وہ 8میں کامیاب رہا ہے.اس طرح اس سیریز کا پہلا میچ جیت کر وہ خاصا باعتماد ہوگیا ہے.دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لئے پہلا مشن صفر سے بچنےکا ہوگا کیونکہ وہ آخری ٹیسٹ اور پہلے ٹی 20 میں مسلسل 2بار صفر کا نشانہ بن چکے ہیں،اس بار وہ صفر پر گئے تو ڈک کی ہیٹ ٹرک ہوجائے گی.انہیں 3ہزار ٹی20رنزمکمل کرنے کے لئے مزید 72 اسکور کی ضرورت ہے.ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بنیں گے.ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا.

دوسری جانب نارتھ سائونڈ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز تیسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہونگے.گزشتہ میچ میں مہمان ٹیم 273اسکور کرنےکے بعد آخری سیشن میں کھیل میں واپس آگئی تھی لیکنپھر بھی ناکام رہی،اس کے بائولرز کے لئے اہم ترین معاملہ یہ ہے کہ وہ حریف ٹیم کے اوپننگ پیئر کو توڑنے میں ناکام جارہا ہے .دونوں میچز میں بڑی شراکت بنوانے کے بعد فتح آسان نہیں رہتی.رواں دورے میں سری لنکا ٹی 20سیریز1-2 سے ہارا تھا جبکہ ون ڈے سیریز کا نتیجہ بھی ٹی 20 سیریزکی طرحکرنے کے لئے اسے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا ورنہ کلین سویپ شکست مقدر بنے گی.میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا.