پہلا ٹی 20 آج،فخر اور شرجیل کا تنازعہ ،سنچری فتح یا تاخیر،سنچری میچ میں 100کی اننگ؟ممکنہ نتیجہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 4ایک روزہ میچزکی سیریز آج سے شروع ہورہی.وانڈرس کرکٹ اسٹیڈم جوہانسبرگ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5بجے شروع ہوگا.قومی ٹیم میں کون ہوگا،ٹاس کون جیت سکتا ہے،پہلے بیٹنگ کس کی ہوگی،پچ کا رویہ کیا رہے گا.موسم کیسا ہوگا اور سب سے بڑی بات کہ میچ کس کا ہوگا .

محمد حفیظ کا بھی کل 100واں میچ،پاکستان کو 100ویں جیت درکار،آل رائونڈرٹرپل سنچری کیسے کرسکتے،خصوصی رپورٹ

ان سب باتوں سے قبل کرک سین کے گزشتہ 4 آرٹیکل کا خلاصہ یاد دہانی کے طور پر پیش خدمت ہے.پاکستانی ٹیم 164واں ٹی 20 میچ کھیلے گی.اسے 100ویں فتح کا انتظار ہے جو پہلے میچ میں بھی ہوسکتی ہے اور سیریز کے باقی میچ پربھی جاسکتی ہے.دوسری بات یہ ہے کہ محمد حفیظ کا 100واں ٹی 20میچ ہوگا،دنیا کے چھٹے،پاکستان کے تیسرے پلیئر ہونگے،پاکستان کے لئے ہائی مجموعی اسکور کا شعیب ملک کا ریکارڈ برابر کرنے کے لئے 12 اور توڑنے کے لئے13رنزکی دوری پر ہیں.ٹی 20میں‌کبھی 100 نہیں کرسکے تو کیا 100ویں میچ میں پاکستان کی 100ویں فتح کو یاد گار بنانے کے لئے 100کی اننگ کھیل سکیں گے؟اس گرائونڈ میں پاکستان پروٹیز سے سنگل ٹی 20میچ نہیں جیتا.17میچزمیں سے 9-8 کا تھوڑا خسارہ ہے.یہ ساری تفصیلات کرک سین پیش کرچکا.

جوہانسبرگ میں پاکستان پروٹیز کے خلاف ہمیشہ ناکام،مصباح کی بے وقوفی بھی وابستہ

اس آرٹیکل کی بحث یہ ہے کہ 2 ون ڈے سنچریز بنانے والے فخرزمان کو اچانک ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تو سوال یہ ہے کہ وہی کھیلیں گے یا شرجیل خان کو موقع ملے گا.قومی میڈیا کے بعض حصہ سے فخرزمان کوکھلانےکی آواز آئی ہے.اصل پلان میں وہ شامل نہیں تھے.کرک سین کا ماننا ہے کہ فخرزمان اور شرجیل میں جوڑ پڑا ہے ،انتظامیہ درمیانی راستہ بھی نکال رہی ہے .

پاکستانی ٹیم اگر فخرزمان پر بھروسہ کرتی ہے تو یہ اس لئے سمجھ میں آتا ہے کہ وہ مکمل فارم میں ہیں لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں یہ ان کے لئے آسان نہیں ہوگا.شرجیل پر اعتماد کرنا شاید مشکل ہو.اس لئے پہلے میچ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے.دیگر پلیئرزمیں رضوان،بابر،حیدر،حفیظ،آصف،فہیم،حسن،شاہین، حارث اور عثمان قادر ہونگے.

پروٹیز بمقابلہ گرین کیپس،ٹی 20میں کس کا غلبہ،7سیریز،17میچز کا احوال،دلچسپ اتفاق،منفرد تفصیلات

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے میچ کے لئے موسم کلیئر ہوگا اور کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہوگا.وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی،بڑے اسکور کی توقع ہے.ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،ٹاس کا سکہ جنوبی افریقا کے حق میں جاسکتا ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم سلیکشن میں تھوڑا سا بھی جھول ہوا تو شکست یقینی ہوگی،اس کی وجہ یہ ہے کہ اچانک بناکسی وجہ کے کی گئی سلیکشن پورے پلان پر اثر ڈالتی ہے.

بظاہرپاکستان اس میچ کیا بلکہ تمام 4میچزکے لئے فیورٹ ہے لیکن پروٹیزکی ناتجربہ کار ٹیم پاکستان کے لئے اپنی کنڈیشن اور وکٹ پر خطرناک ہوسکتی ہے،ایک میچ کی فتح اسکے لئے شاید کوئی مسئلہ نہ بنے اور وہ پہلا بھی ہوسکتا ہے.پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ آج ہی100ویں جیت اپنےنام کرے،حفیظ کا 100واں میچ یاد گار بنے اور بھی الگ سے کچھ رقم ہو.پاکستان نے 2ماہ سے بھی کم وقت میں اپنے ہوم گرائونڈز میں پروٹیز کے خلاف 3میچزکی سیریز 1-2 سے جیتی تھی اور ایسا بھی پہلی بار ہوگا کہ پاکستان پروٹیز کے خلاف مسلسل دوسری سیریز جیت جائے.4میچز کی سیریز بھی دونوں ملک پہلی بار کھیل رہے ہیں.