پہلا سیشن کس کےنام ،کہیں بنا نقصان کے 200 رنز ،کہیں 30 پر 4 آئوٹ

رپورٹ :عمران عثمانی

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن پاکستان کے نام رہا. برینڈن ٹیلر کی قیادت میں کھیلنے والی میزبان سائیڈ کو ٹاس کا فیصلہ راس نہیں آیا کیونکہ 30 کے مجموعہ تک ہی اس کے 4 آئوٹ ہوگئے تھے. پرنس 11 ،کسوزا صفر ،موسا کنڈا 14 اور کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز کرسکے .حسن علی نے 23 رنز دے کر 2 اور شاہین و نعمان علی نے ایک ایک وکٹ لی.کائیا 16 اور ملٹن 13 پر کھیل کر کوشش کر رہے ہیں.
ادھر کینڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف بنا کسی نقصان کے 200 اسکور مکمل کر لیے تھے. 60 ویں اوور کا کھیل جاری تھا.

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹا س میں ناکامی کے بعد بائولنگ پر آگئی.ہرارے میں پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس
ز مبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے جیتا اور حسب خیال پہلے بلے بازی کی طرف چلے گئے ہیں.

پاکستان نے خلاف توقع ساجد خان کو ٹیسٹ کیپ دے دی.خیال یہ تھا کہ یہ کیپ زاہد محمود کو ملے گی لیکن اس کے علاوہ کرک سین نے جو باقی 10 کھلاڑی لکھے تھے. وہی میچ میں شریک ہیں.
عابد علی اور عمران بٹ اوپنرز ہونگے.اظہر علی اور بابر اعظم کے بعد فواد عالم اور رضوان آئیں گے.پھر فہیم اور حسن ہیں.اس کے بعد نعمان علی اور شاہین جبکہ 11 ویں پلیئر ساجد خان ہونگے.
ہرارے کی پچ اسپنرز کے لئے سازگار ہے جبکہ پی سی بی تھنک ٹینک کا اور خیال ہے.