پہلا ون ڈے آج بابر اعظم کون سے بڑے ریکارڈ کی جانب،پلیئنگ الیون ومیچ کی پیش گوئی

0 314

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
پہلا ایک روزہ میچ،کارڈف،پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے وسل بجےگی،موسم،وکٹ،ٹیموں،سلیکشن،ٹاس اور میچ کے ممکنہ نتیجہ کے لئے پوری سٹوری دیکھئے.
لیں جی ،وہ وقت بھی آن پہنچا ہے کہ گرین شرٹس رواں دورہ انگلینڈ میں پہلا انٹر نیشنل میچ آج 8 جولائی کو کھیلنے والے ہیں.2016سے 2021پاکستان،انگلینڈ،پہلا ون ڈے,, تک،پاکستان،انگلینڈ،پہلا ون ڈے، مسلسل چھٹے سال انگلش سر زمین پر ایکشن میں آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل جانا ہی بڑا کارنامہ ہے لیکن کورونا اٹیک کے تناظر،نئی انگلش ٹیم اور نئے حریف کپتان کے سامنے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اس بار وہ امیدیں بلکہ یقین وابستہ ہے جو دونوں ممالک کی باہمی ایک روزہ سیریز میں اس سےقبل کبھی نہیں تھا کیونکہ حریف انگلش ٹیم کا اصل حال زمبابوے سے بھی بد تر ہوگیا ہے،18 رکنی اسکواڈ کو کل ملا کر صرف 157 ایک روزہ میچزکا تجربہ ہے اور اس کے مقابل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سیکڑوں ایک روزہ میچزکا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.
کورونا کے وار کے بعد
کورونا کے وار کے بعد انگلش اسکواڈ کے 7 ممبران کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے،پوری ٹیم بدل گئی تھی،اس لئے اب مقابلہ پر کپتان اگرچہ بین سٹوکس ہیں لیکن باقی سب ہوائی نام ہیں،18 میں سے آدھے 9 تو پہلے کبی ون ڈے کیپ نہیں لے سکے،اس لئے بابر اعظم الیون سے خوشگوار اور جیت کی امیدیں وابستہ کرنا کوئی عجب بات نہیں ہے،مزے کی دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان انگلینڈ میں انگلینڈ سے باہمی ون ڈے سیریز 47 سال سے جیت نہیں سکا،گویا 3 میچزکی سیریز جیت لی گئی تو اس تناظر میں بڑی بات ہوگی کہ پاکستان انگلینڈ میں نصف صدی کے قریب کے عرصہ میں محض دوسری سیریز جیت سکا جبکہ مجموعی طور پر یہ اس کی چوتھی سیریز کی فتح ہوگی جو کہ 13 شکستوں کے مقابلہ میں بہت کم ہیں.پاکستان اگر یہ سیریز جیت گیا تو بیان کی گئی تاریخ کے اعتبار سے بڑی فتح ہوگی لیکن تاریک پہلو یہ ہے کہ کمزور انگلش ٹیم کے خلاف اس فتح سے اسے اس درجہ کی ستائش وصول نہیں ہوگی جو عام حالات میں ہوسکتی ہے اور یا جو نصف صدی کے ریکارڈ کے تناظر میں بنتی ہے.یہی پاکستانی ٹیم اگر حسب سابق انگلینڈ میں اس بار بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی تو بابر اعظم الیون کی وہ چھترول ہوگی جس کی شاید کبھی مثال مل پائے کیونکہ ایسی کمزور حریف ٹیم سے ہار کا مطلب واقعی جوتوں کی  بارش بنے گی.
موسم صاف اور گرم
پاکستان اور انگلینڈ 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کارڈف میں کھیل رہے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف اور گرم رہے گا جبکہ پچ کا رویہ سیمرز اور پیسرز کے حق میں اچھا رہے گا،یہاں تیز اسکور کرنا آسان نہیں ہوگا جبکہ اسپنرز کو بھی مار پڑسکتی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ٹیموں میں ایک ایک اسپنر ضرور ہوگا.ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے تاکہ نئی بال و فریش پچ کا بھر پور فائدہ سمیٹ سکے.پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں فخراور امام اوپننگ کرسکتے ہیں،بابر نمبر 3 پر آئیں گے،اس کے بعد محمد رضوان کا نمبر لگے گا،اوپننگ سے نمبر 4 پر جاتے ہوئے رضوان کو چیلنج پیش آسکتا ہے.پاکستانی ٹیم صہیب مقصود اور سعود شکیل میں سے کسی ایک کو کھلائے گی،خیال یہی ہے کہ سعود شکیل کھیلیں گے،کرک سین کے نزدیک صہیب کا کھلانا زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ وہ پی ایس ایل کی فارم جاری رکھ کر پاکستان کو بڑا فائدہ دے سکتے ہیں.شاداب خان،محمد نواز میں سے ایک کو کھلانا چاہئے لیکن رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ہی کھیلیں گے،فہیم اشرف بھی ہونگے جو بیٹنگ میں ناکام جارہے ہیں،شاہین ،حسن علی اور حارث رئوف ہونگے،گویا عثمان قادر کی شمولیت مشکل ہے.کرک سین کا ماننا ہے کہ نواز کی جگہ اگر عثمان کو کھلایا جائے تو بہتر ہوگا،اگر یہ والی ٹیم میدان میں اتاری گئی تو اس میں مڈل آرڈر میں بدستور بڑ اخلاد کھائی دے رہا ہے،اس کا نقصان ہوسکتا ہے.
سٹوکس الیون میں تو بہت کچھ نیا
دوسری جانب بین سٹوکس الیون میں تو بہت کچھ نیا ہوگا ،ڈیوڈ میلان،اوور ٹون اور جیمز ونس ضرور کھیلیں گے،زیک کرولی،ڈان لورینس اور لیوس،پاکستان،انگلینڈ،پہلا ون ڈے، گریگوری کو ایک روزہ ڈیبیو مل سکتی ہے،بین ڈکٹ اور پی ایس ایل 6 میں کراچی کے میچز میں تباہی مچانے والے  پاکستان،انگلینڈ،پہلا ون ڈے,ثاقب محمود کھلائے جاسکتے ہیں،اس طرح انگلش ٹیم میں بھی اچھے نام ہونگے،ان میں سے کئی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اہمیت منوالی ہے.
سوال یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ کون جیتے گا
تمام تجزیہ نگاروں کے مطابق انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کمزور ہے،اس لئے پاکستان کے جیتنے کےا مکانات زیادہ ہونگے،بظاہر یہی لگتا ہے لیکن کرک سین کا ماننا ہے کہ کمزور ٹیم کے باوجود پاکستان کے پاس مستند مڈل آرڈر نہیں ہے،ٹیم میں حادثاتی بائولرز و آل رائونڈرز ہیں،پیس اٹیک میں کوئی بڑا اعزاز نہیں ہے،اسپیشلسٹ لیگ اسپنر کو یہ کھلانے کے لئے تیار نہیں ہیں،اپنے پلان میں کئی کمزوریاں دکھائی دیتی ہیں،اس لئے پاکستان کو کرک سین اب بھی فیورٹ قرار نہیں دے رہا ہے اور واضح الفاظ میں لکھ رہا ہے کہ پاکستان کی شکست کے آثار زیادہ ہیں.
بابر اعظم کے لئے کون سا بڑا ریکارڈ منتظر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اگر اس سیریز میں ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا تو پھر شاید پاکستان یہ سیریز 1-2 سے جیتنے کی پوزیشن میں آسکتا ہے کیونکہ اس ریکارڈ کے لئے بابر کو 200 کے قریب اسکور کرنے ہونگے اور اگر پاکستانی کپتان 3 اننگز میں 200 کے لگ بھگ اسکور کرلیتے ہیں تو اس سے بیٹنگ لائن کی ناکامی کے امکانات کم ہوجائیں گے.ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار اسکور کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کو حاصل ہے،اب اس ریکارڈ کے تعاقب میں بابر اعظم ہیں جو اس وقت 78 اننگز میں 3808 اسکور کرچکے ہیں ،گویا وہ 192 رنزکی دوری پر ہیں،ہاشم آملہ نے یہ اعزاز 81 اننگز میں حاصل کیا تھا گویا بابر کے پاس تن تنہا اس ریکارڈ کو اپنے نام کر نے کے لئے 2 اننگز باقی ہیں جبکہ انے کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ کا مالک ہونے کے لئے 3 اننگز ہیں.پاکستان کے لئے اس سیریز میں یہ موقع بھی موجود ہے کہ وہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں 3 میچزکی سیریز میں پہلی بار کلین سویپ کرے،اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں وہ 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا،اس وقت انگلینڈ 65 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے 40   پوائنٹس ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.