شائقین کو بابر اعظم کا انتطار،آئی سی سی نے بھونشور کمار کا چنائو کرلیا،اکائونٹ پر پاکستان کی تصویر لگادی

کرکٹ شائقین صبح سے آئی سی سی کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہاں سے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری ہو اور وہ اپنے قومی ہیرو بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن کی کنفرمیشن کی خبر دیکھ لیں.سوشل میڈیا پر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی کو ورلڈ کپ فائنل کے نتیجہ کا انتظار ہو،اتنی بے چینی یا انتظار کا اظہا ر ہورہا ہے لیکن آئی سی سی ہے کہ اس نے تاحال اپنی ٹیم اور پلیئرز رینکنگ اپ ڈیٹ نہیں کی.آفیشل اعلان کی اپنی خوشی ہوتی ہے اور اپنا مزا ہوتا ہے .شائقین کا انتظار تو جاری تھا کہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے بھارت کے بھونشور کمار کے بہترین پلیئر ہونے کی سند جاری ہوگئی،کرکٹ شائقین پہلے تو پریشان ہوگئے لیکن تفصیل دیکھ کر انہیں اطمینان بھی ہوا اور تھوڑی مایوسی بی.اطمینان اس بات کا کہ یہ ایک اور چیپٹر ہے اور مایوسی اس بات کی اصل خبر ابھی بھی دور ہے.

آئی سی سی بیسٹ پلیئرآف دی منتھ (ماہ) کا بھی ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے،اس کے حوالہ سے اسنے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر بہترین پلیئرز کا اعلان کیا ہے.بھارت کے بھونشور کمار بہترین پلیئر آف ماہ قرار پائے ہیں،ان کے ساتھ خواتین پلیئرز کا بھی چنائو ہوا ہے.کمار نے انگلینڈ کے خلاف 3ون‌ڈے میچز میں 6وکٹیں لی تھیں اور 5ٹی 20میچز میں5کھلاڑی آئوٹ کئے تھے،انہیں وائٹ بال کرکٹ کے چیپٹر میں گزشتہ ماہ کا بہترین پلیئر منتخب کیا گیا ہے.خواتین کرکٹ میں راجشواری کو یہی ٹائٹل ملا ہے،انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ون‌ڈے اور ٹی 20میچزمیں 12وکٹیں لیں اور وہ سر فہرست بھی رہیں،اس لئے خواتین میں وہ مارچ کے ماہ کی بہترین کھلاڑی رہی ہیں.بھارت کی ایک اور کھلاڑی پونم بھی بہترین پلیئر چنی گئی ہیں کیونکہ انہوں نے پروٹیزکے خلاف 90کے قریب کی اوسط سے 300کے قریب اسکور کئے.

پاکستان جنوبی افریقا سیریز کے خاتمہ پر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے انتظار میں موجود شائقین اس نئے خبرنامہ پر تھوڑا پریشان ہوگئے ہیں لیکن آئی سی سی بھی ان کے صبر کا امتحان لینے پر تلی ہے.آئی سی سی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کی تصویرتبدیل کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تصویر لگائی ہے جس نے پروٹیز کے خلاف سیریز جیتی ہے،خیر سے یہ بھی بڑی بات ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں