انگلش کرکٹ ٹیم کا جھٹکا کنفرم،جوفرا آرچر بھی آئوٹ،کرک سین تجزیہ درست

کرک سین نے گزشتہ رات خبر بریک کی تھی کہ انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر جو حال ہی میں فٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے سسیکس کے لئے رواں سال کا پہلا کائونٹی میچ کھیلا ،ابتدائی 2روز میں بائولنگ کی لیکن تیسرے دن بال نہیں کرسکے اور یہ بھی لکھا تھا کہ آج میچ کے چوتھے روز بھی وہ بال نہیں کرسکیں گے اور ساتھ میں یہ تجزیہ کیا تھا کہ ان کی کہنی میں پھر تکلیف ہے اور نیوزی لینڈ ٹیم کے انگلینڈ کے لئے اڑان بھرتے ہی انگلش کیمپ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور جوفرا آرچر ان کے خلاف 2جون سے شروع ہونے والی 2میچزکی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں،چنانچہ کرک سین کا یہ تجزیہ 100فیصد درست ثابت ہوا ہے.

کیویز کے اڑان بھرتے ہی انگلش کیمپ کو بڑا دھچکا،سری لنکن باغی،کائونٹی میں 2 ڈرامے،ڈیرن سیمی وائرل

انگلینڈ کرکٹ ایوانوں سے اتوار کی شام تصدیق کردی گئی ہے کہ رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ایک بار پھر ان فٹ ہوگئے ہیں،انگلینڈ کے لئے یہ سب سے بڑا اور سنگین جھٹکا اس لئے بھی ہے کہ بورڈ پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے کسی بھی کرکٹر کو نیوزی لینڈ سیریز میں نہیں کھلایا جائے گا کیونکہ بورڈ کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں اور ساتھ میں یہ صدارتی اعلان بھی ہے کہ یہ کرکٹرز مسلسل بائیو سیکیور ببل میں وقت گزارنے کی وجہ سے تھک گئے ہیں،انہیں آرام کی ضرورت ہے،اب آرام ہے؟

نیوزی لینڈ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے،آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ سے بلندی پر ہے،ایسے میں اس کے ٹاپ پلیئرز پہلے ہی باہر کردیئے گئے ہیں ،ایسے میں جوفرا آرچر کا زخمی ہوکر باہر ہونا انگلینڈ کے لئے بڑا نقصان ہے اور ساتھ میں اس کے لئے شکست کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں.انگلش کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کو ہوگا.