انگلینڈکے پے درپے پاکستان کے 2 دورے طے،وسیم خان مسرور،مزید خوشخبریاں

عمران عثمانی
Image By Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے ہوگئے. انگلینڈ کے دورے پر موجود پی سی بی کی ٹاپ لیڈر شپ نے انگلینڈ سے مسلسل 2 سال پے در پے 2 دوروں کی منظوری لے لی ہے. انگلش ٹیم 16 برس کے طویل وقفے کے بعد اس سال اور اگلے سال پاکستان کے ہنگامی دورے کرے گی .پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں. چند ماہ قبل انگلینڈ لے محدود اوورز سیریز کے دورہ پاکستان کے لئے اسی ماہ کی تاریخیں سیٹ کی گئی تهیں جن کو بعد میں اکتوبر 2021 تک ملتوی کیا گیا تھا .اب وسیم خان نے دعوی کیا ہے کہ انگلینڈ 16 برس بعد اسی سال پاکستان کا دورہ کرے گا اور 2022 میں ٹیسٹ سیریز کے لئے پھر پاکستان کا رخ کرے گا.
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے تازہ ترین انٹر ویو میں تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس سال اکتوبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کے لئے پاکستان آئے گی.اس کے فوری بعد انگلینڈ ٹیم 3 ٹی 20 میچ کے لئے آئے گی. اس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اگلے سال آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان مکمل سیریز کے لئے آئیں گی جبکہ اس ماہ جنوبی افریقا ٹیم بھی آئے گی.
وسیم خان اپنی فیملی کے پاس چھٹیاں بھی منارہے ہیں. انکا یہ دعوی درست ہے کہ یہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان میں کرکٹ بحالی کے لئے اٹھان کا مرکزی سال ثابت ہوگا .پاکستان کرکٹ کے لئے عظیم لمحات آنے کو ہیں وسیم کہتے ہیں کہ پاکستان اس وقت کے لئے طویل عرصے سے انتظار کر رہا ہے اور پم اسے اپنی تقریبات سے یادگار بھی بنائیں گے.
انگلینڈ نے آخری بار پاکستان میں 2005 میں دورہ کیا تھا اور 2009 کے بعد کسی بھی غیر ملکی ٹیم کے دروازے بند ہوگئے تھے.
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اگرچہ گزشتہ سال سے مکمل بحال ہوگئی تھی لیکن ملک کو ایک بڑی ٹیم کا شدت سے انتظار ہے.
پی سی بی چیف اس بات پر بہت مسرور ہیں کہ پھل کھانے کا وقت آن پہنچا.

اپنا تبصرہ بھیجیں