بھارت اور انگلینڈ کے سر پر اولے،جرمانے،رینکنگ میں بابر آخری کنارے

0 228

سر منڈتاتے ہی اولے پڑنے لگے.بهارتی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ کے آغاز سے قبل بڑا نقصان،ساتھ ہی پہلے میچ میں یقینی شکست کے خطرے سے دوچار ہونے والی انگلش ٹیم کو بھی بڑا نقصان ہوگیا ہے. آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کے پہلے ہی میچ میں دونوں ٹیموں کو جو حاصل ہوا اتنا ہی خسارہ بھی ہوا ہے. ممکن ہے کہ دونوں سائیڈ ز نے آخری دن بارش کی نذر ہونے اور میچ ڈرا ہونے پر کلمہ شکر پڑھا ہو لیکن جو پایا، دیکھا جائے تو اس سے کہیں زیادہ خسارہ ہوا.
بھارت اور انگلینڈ کو جرمانے
آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر بھارت اور انگلینڈ دونوں پر ڈبل جرمانہ کردیا ہے. میچ فیس کا 40 فیصد کاٹا گیا ہے. یہ پہلی سزا ہے اور دوسری سزا اور سخت ہے کیونکہ پوائنٹس کی کٹوتی بھی ساتھ ہوئی ہے .اس طرح دونوں ٹیمیں 2،2 پوائنٹس سے محروم ہوگئی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرا میچ پر4 ،4 پوائنٹس ملے تھے اب اس میں سے 2،2 کٹ گئے اور 2 ،2 رہ گئے. اس طرح کل سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے قبل دونوں سائیڈ ز کے سر پر اولے پڑے ہیں.سٹورٹ براڈ کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ثاقب محمود کو انگلش ٹیم میں کور کے طور پر ڈالاگیا ہے.ڈوم بیس کو اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے .پیسر کے زخمی ہونے کے بعد انگلش کیمپ میں بڑی تیزی سے اکھاڑ بچھا ڑ جاری ہے .ایسا لگتا ہے کہ میزبان ٹیم شدید دبائو میں آگئی ہے اور اس کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اپنے کارڈ کھیل رہی ہے.
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بابر اعظم بال بال بچے
دوسری طرف آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز درجہ بندی جاری کردی ہے. بابر اعظم ٹاپ 10 کے کنارے کنارے بچ گئے.باہر ہونے میں 1 فیصد چانس نے بچایا. ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین یا بائولر ٹاپ 10 میں نہیں ہے. بھارت انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد جوئے روٹ ترقی کرکے نمبر 4 پر آگئے ہیں ،انہوں نے سنچری بنائی تھی جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 5 ویں نمبر پر ہیں. پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 10 واں نمبر تنہا نہیں ملا بلکہ ان کے ساتھ ایک اور کھلاڑی ہنری نکولس بھی اس پوزیشن پر آگئے ہیں بلکہ نکولس کو بابر پر اوسط کی مناسبت سے سبقت ہے. دونوں کی 714 ریٹنگ پوزیشن ہے لیکن بابر کو نکولس سے پیچھے مگر 10 واں نمبر ملا ہے. بائولنگ میں بھارتی گیند باز جسپریت بمراہ کی ترقی بلکہ ٹاپ 10 میں واپسی ہوگئی ہے. انہوں نے ٹرینٹ برج میں 9 وکٹیں لیں. انکا 9 واں نمبر ہوگیا ہے. جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ تنزلی کے ساتھ 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں. آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں.
ٹی 20 رینکنگ ،رضوان سرفراز،باقی صفایا
ادھر ٹی 20 رینکنگ میں بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن آل رائونڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں اور مستفیض الرحمن کی بھی ترقی ہوئی ہے.
آل رائونڈرز کا نیا بادشاہ
آل رائونڈرز اور بائولرز میں پاکستان کا ٹاپ 10 سے صفایا ہوگیا ہے. بیٹنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بدستور پہلے اور پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 7 واں نمبر پالیا ہے. ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی ہوگئی ہے.بنگلہ دیش کی ریکارڈ ترقی ہوئی ہے .
یہ بھی پڑھیں
ہوم آف کرکٹ میں دوسرا ٹیسٹ،بھارت اور انگلینڈ دونوں ہی خوفزدہ،دلچسپ خبر

Leave A Reply

Your email address will not be published.