انگلینڈ کی ایک سیریز ملتوی،دورہ پاکستان بھی خطرے میں

0 200

کون جیتا ،کون ہارا. نتیجہ آگیا.انڈین کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو بھی رام کریا ہے اور اس کے کھلاڑی بھی اب آئی پی ایل کھیلیں گے لیکن اس سب کے لئے اس نے بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے اور اس طرح اس کے بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ پاکستان کے دورے پر بھی غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں. اس طرح پی سی بی کی خوش فہمیاں دم توڑتی دکھائی دینے لگی ہیں.
انگلینڈ نے اس سال ستمبر اور اکتوبر میں بنگلہ دیش میں محدود فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنی تھی جس کے چرچے بھی خوب رہے لیکن بھارت نے جب اپنی نامکمل آئی پی ایل 19 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کروانے کا اعلان کیا تو اسی وقت ہی بحث چھڑ گئی تھی کہ یہ سب کیسے ہوگا. ایسے میں انگلش بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے پلئیرز نیشنل ڈیوٹی دیں اگر کوئی لیگ کے لئے گیا تو اس کا خود ذمہ دار ہوگا .اس وقت سے حالات خراب تھے لیکن پیر 2 اگست کو ای سی بی نے نیا دھکا کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اس نے اس سال بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے اور اسکے آگے امکانات بھی کم ہیں. یہ ایک خوفناک بم پڑا ہے.
انگلینڈ کا دورہ بنگلہ دیش
ای سی بی نے چند ماہ قبل ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کے لئے یہ دورہ رکھا تھا اس میں ٹی 20 میچز کے ساتھ محدود اوورز کے ایک روزہ میچ بھی تھے .یہ سب ایک منصوبہ کے تحت تھا. اس کے بعد بھارتی بورڈ نے اپنی التوا شدہ آئی پی ایل رکھ لی.
آئی پی ایل کا ٹکرائو
آئی پی ایل 2021 کے باقی ماندہ میچز کے لئے یو اے ای کا مقام رکھا گیا اور 19 ستمبر سے 11 اکتوبرتک کی ونڈو سیٹ کی گئی .یہ نہایت ہی خطرناک پلان تھا اور ہے کیونکہ جس وقت یہ فیصلہ کیا گیا اس وقت ورلڈ ٹی 20 کے لئے ٹیموں کے شیڈول طے ہوگئے تھے اور پھرمیگا ایونٹ ورلڈ ٹی 20 سے اس کا ٹکرائو تھا کہ عین اس کے آغاز کے وقت یہ فارمیٹ رکھا گیا اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ ورلڈ ٹی 20 کا بھارت سے عرب امارات منتقل ہونا طے تھا تو یو اے ای کے 3 گرائونڈز پر ے پناہ دبائو والی بات بھی تھی. یہی وجہ ہے کہ اس کے خارجی نقصانات ہونے لگے ہیں.
آئی پی ایل کی وجہ سے ورلڈ ٹی 20 کو دھچکا
بھارتی بورڈ کے اس ہنگامی پلان کے بعد ورلڈ ٹی 20 کو یوں جھٹکا لگا ہے کہ اس کے لئے شارجہ،ابوظہبی اور دبئی کے گرائونڈ ز ناکافی ہوگئے.چنانچہ میزبانی کے لئے ایک اور ملک عمان کی خدمات لینی پڑی ہیں اور اب دیگر ٹیموں کی سیریز بھی ختم ہونے لگی ہیں اور اس سلسلہ میں انگلینڈ نے دورہ بنگلہ دیش ختم کردیا ہے.
انگلش پلیئرز کو آئی پی ایل کی اجازت
ساتھ ہی ای سی بی نے اپنے پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ بات بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے لئے نہایت تکلیف دہ ہوگی کیونکہ وہ بھی اپنے ہوم سیزن کا آغاز کر رہا ہے .آسٹریلیا کی ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے اور نیوزی لینڈ نے اگلے ماہ جانا ہے جب کہ اس کا تیسرا پلان انگلینڈ کے خلاف تھا.
انگلینڈ کا دورہ پاکستان خطرے میں
ای سی بی کے اس نئے اعلان اور فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان حقیقی معنوں میں خطرے میں آگیا ہے کیونکہ اس کے تمام پلیئرز بکھرے ہونگے اور آئی پی ایل میں شریک ہونگے.ایسے میں 2 میچز کے لئے یو اے ای کے بائیو سیکیور ببل سے پاکستان کا سفر اور واپسی کے بعد قرنطینہ کی شرائط سیریز کو مشکوک کر رہی ہیں کیونکہ وقت کم ہوگا.بھارتی لیگ کے ختم ہونے کے 3 دن بعد پاکستان میں انگلینڈ کے 2 ٹی 20 میچز 14 اور 15 اکتوبر کو شیڈول ہیں ایسے میں ایک ٹیم کی شکل اختیار کرنا نہایت ہی مشکل ہوگا.
پی سی بی کا یقین
کرک سین نے اس حوالہ سے جب پی سی بی ذرائع سے بات کی ہے تو ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان تاحال طے ہے اور یہ پلان کے مطابق ہوگا کیونکہ اس سے آئی پی ایل میچز متاثر نہیں ہونگے اور ساتھ ہی ورلڈ ٹی 20 کے دوسرے رائونڈ کے آغاز تک پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس یو اے ای جاچکی ہونگی.پی سی بی کا یقین اپنی جگہ درست لگتا ہے لیکن کرک سین کا ماننا ہے کہ انگلش ٹیم پاکستان شیڈول کے مطابق آسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ میچز ملتوی ہوجائیں. اس کا انحصار حالات پر ہوگا.
کرکٹ ایکسپریس تیزی پر
اگست 2021 سے نہایت مصروف کرکٹ شیڈول ہے.بھارت اور انگلینڈ 18 ستمبر تک 5 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے اور اس کے فوری بعد آئی پی ایل کے لئے دنیا بھر کے پلیئرز یو اے ای ہونگے اور اس کے متصل بعد ورلڈ ٹی 20 ہوگا.اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم اگست ویسٹ انڈیز میں گزارے گی.ستمبر میں افغانستان کی سیریز ہے اور ستمبر و اکتوبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچز ہیں.آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش میں ہے اور جنوبی افریقا نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے ساتھ اور بھی کئی چھوٹی سیریز ہونگی تو اس کے لئے پلیئرز کا 4 ماہ تک مسلسل فٹ رہنا بھی ضروری ہوگا.
انگلینڈ کے انکار کی صورت میں پی سی بی کے پاس اگلا پلان کوئی نہیں ہوگا.ویسے بھی یہ سیریز خیر سگالی کے جوابی جذبات کے ساتھ اس سال کے شروع میں رکھی گئی تھی لیکن پھر اسے اکتوبر تک موخر کیا گیا تھا اور اگر اب بھی نہ ہوسکی تو پھر انگلینڈ کے اگلے سال کے اصل دورہ پاکستان کے موقع پر دیکھی جائے گی .انگلینڈ نے آخری بار پاکستان میں 2005 میں سیریز کھیلی تھی اور کیوی ٹیم 2002 کے بعد کبھی پاکستان نہیں آئی.آسٹریلیا کی ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی .اس صدی میں یہ اس کا دورہ پاکستان پہلی بار ہوگا تو پاکستان کرکٹ کے لئے ان 3 ممالک کے دورے نہایت ہی ضروری ہیں اور اس کے لئے مربوط پلان تیار کرنا ہوگا تاکہ عین وقت پر ناگہانی ہاتھ نقصان نہ پہنچادیں.
یہ بھی پڑھیں
کشمیر پریمئرلیگ،آئی سی سی کا بھارت کو صاف جواب،بڑی سبکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.